Rolls Royce teams up with Intel to build autonomous ships

رولز رائس اور انٹل مل کر خودکار بحری جہاز بنائیں گے

رولز رائس نے 2016 میں اپنے خود کار جہاز بنانے کے منصوبے کے بارے میں بتایا تھا۔ رولز رائس نے تب اس جہاز کے کام کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں بتایاتھا۔ اب بحری جہاز کے ڈیزائنرنے اعلان کیا ہے کہ وہ انٹل کے ساتھ مل کر خود کار بحری جہاز بنائیں گے ۔ یاد رہے کہ رولز رائس شپنگ اور رولز رائس لگژری آٹو میکر دونوں الگ الگ کمپنیاں ہیں۔ رولز رائس نے اعلان کیا ہے کہ ان کا بنایا خود کار جہاز بغیر کسی انسان کے سمندر میں چلے گا۔


اس جہاز کے intelligence awareness سسٹم میں LIDAR، ریڈار، تھرمل کیمرے اور ایچ ڈی کیمرے ہونگے۔ اس جہاز میں سرور رومز بھی ہونگے جو کمپنی کے مصنوعی ذہانت کے نظام کو چلائیں گے اور جہاز کے سنسرز سے حاصل کیا گیا  ڈیٹا محفوظ کریں گے۔
انٹل کی فیلڈ پروگرام ایبل گیٹ ایرے ٹیکنالوجی جہاز کی ڈیزائنگ میں رولز رائس کی مدد کرے گی اور وہ تمام آلات فراہم کرے گی، جس سے رکاوٹوں کی شناخت کرکے ان سے بچ کر چلا جائے گا۔
بحری جہاز کا مصنوعی ذہانت کا نظام انٹل کے Xeon Scalable پروسیسر پر چلے گا اور سنسر سے حاصل کیے گئے ڈیٹا کی بنیاد پر ”فیصلے“ کرے گا۔ یہ سنسر ایک دن میں ایک ٹیرا بائٹ جنریٹ کریں گے۔ جہاز کا ڈیٹا تب تک انٹل کلاؤڈ پر اپ لوڈ نہیں ہو سکے گا، جب تک جہاز کسی بندرگاہ پر نہ ٹھہر جائے۔ اس لیے جہاز پر ڈیٹا سٹوریج کا انتظام بھی اہم مسئلہ ہے۔ یہ جہاز ایک ماہ میں ایک بار ہی بندرگاہ پر آئے گا۔ رولز رائس جہاز کے ڈیٹا کو 3D NAND SSDs پر محفوظ کرے گی اور یہ جہاز کے ”بلیک باکس“ کا کام کرے گی۔
رولز رائس اس وقت بھی کوبے، جاپان میں ایک فیری پر اپنے مصنوعی ذہانت کے نظام کے تجربات کر رہی ہے۔ ان تجربات کا مقصد مصنوعی ذہانت کو دوسری کشتیوں اور رکاؤٹوں کے بارے میں ہر زاویے سے سمجھانا ہے۔

[short][show_tech_video 349][/short]

تاریخ اشاعت : منگل 16 اکتوبر 2018

Share On Whatsapp