Facebook Messenger may soon get an unsend message feature

فیس بک میسنجر پر بھی جلد ہی بھیجے ہوئے میسج ڈیلیٹ ہو سکیں گے

فیس بک میسنجر پر جلد ہی بھیجے ہوئے میسجیز کو ڈیلیٹ کرنے کا فیچر متعارف کرایا جا سکتا ہے۔ فیس بک صارفین کافی عرصے سے اس فیچر کا تقاضا کر رہے تھے۔ یہ فیچر بالکل ویسے ہی کام کرے گا، جیسے وٹس ایپ پر بھیجے ہوئے میسج کو ڈیلیٹ کیا جاتا ہے۔
وٹس ایپ کے صارفین میسج بھیجنے کے بعد اپنے اور دوسری طرف بھیجے گئے دونوں میسجز کو ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔
حال ہی میں معلوم ہوا ہے کہ فیس بک کے بانی مارک زکر برگ اور فیس بک کے دوسرے ایگزیکٹیو کافی عرصے سے یہ فیچر استعمال کر رہے ہیں۔


ٹیک کرنچ کے مطابق فیس بک کے ایگزیکٹیو کافی عرصے سے یہ فیچر استعمال کر رہے ہیں حالانکہ اسے پبلک کے لیے ابھی جاری نہیں کیا گیا ہے۔ اس خبر کے لیک ہونے کے بعد فیس بک صارفین نے مارک زکر برگ کافی تنقید کی ہے۔ جس کے بعد اب یہ فیچر تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے۔ فی الحال یہ فیچر تمام صارفین کے لیےجاری نہیں کیا گیا۔  صارفین کی ایک محدود تعداد اس فیچر کو استعمال کر رہی ہے۔
فیس بک نے پہلے اعلان کیا تھا کہ وہ اپریل میں unsend کا فیچرمتعارف کرائیں گے۔ مارک زکر برگ کے اس فیچر کے استعمال کرنے کا پتا کچھ اس طرح چلا کہ انہوں نے دوسرے صارفین کو جو پیغامات بھیجے تھے، وہ ان کے ان باکس سے غائب ہونے لگے، حالانکہ پرانے پیغامات بدستور موجود تھے۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 13 اکتوبر 2018

Share On Whatsapp