I Am Rich

اپنی امارت کے اظہار کے لیے متعارف کرائی گئی انوکھی ایپلی کیشن”آئی ایم رچ“

آئی ایم رچ ایک آئی او ایس ایپلی کیشن ہے۔ اسے ارمین ہینرچ نے ڈیزائن اور ایپ سٹور کے ذریعے ڈسٹری بیوٹ کیا تھا۔ جب اس ایپلی کیشن کو لانچ کیا جاتا تھا تو سکرین پر چمکتا ہوا ہیرا اور آئیکون نظر آتا تھا۔ آئیکون پریس کرنے پر بڑی لکھائی میں درج ذیل ٹیکسٹ لکھا نظر اتا تھا۔
”میں امیر ہوں
میں اسکا اہل ہوں
میں اچھا ہوں
صحت مند اور کامیاب“
اس ایپلی کیشن میں کوئی بھی خفیہ فنکشن نہیں تھا۔

اس کا واحد مقصد دوسروں کو یہ دکھانا تھا کہ آپ اس ایپلی کیشن کو خریدنے کی استطاعت رکھتے ہیں۔ جب یہ ایپلی کیشن لانچ کی گئی تو اس کی قیمت 999.99 ڈالر (2017 کے 1137 ڈالر کے برابر) تھی۔ ایپ سٹور پر موجود مواد میں یہ ایپلی کیشن سب سے زیادہ مہنگی تھی۔ یہ ایپلی کیشن 6 اگست 2008 کو ایپ سٹور پر لانچ کی گئی تھی۔ اس کے ایک دن بعد ہی ایپ سٹور انتظامیہ نے اسے بغیر کوئی وجہ بتائے ڈیلیٹ کر دیا تھا۔
جب یہ ایپلی کیشن دستیاب تھی تو اسے صرف 8 افراد نے خریدا تھا۔
اس کے ایک خریدار کا دعویٰ تھا کہ اس نے اسے حادثاتی طور پر خریدا ہے۔ ایپلی کیشن کے 6 امریکی خریداروں نے اسے 999.99 ڈالر اور دو یورپی خریداروں نے 799.99 یورو میں خریدا تھا۔ اس سے ڈویلپر ارمین کو 5600 ڈالر اور ایپل کو 2400 ڈالر حاصل ہوئے۔ ارمین نے لاس اینجلس ٹائم کو بتایا کہ ایپل نے دو خریداروں کی رقم کو واپس کر دیا تھا۔ ارمین کے مطابق انہیں اپنے گاہکوں کے خوش ہونے پر خوشی ہے۔  ارمین کے مطابق انہیں ایپلی کیشن کے خریداروں کی طرف سے ای میل بھی آئیں تھی، جن کے مطابق خریدار ایپلی کیشن کے لیے کی گئی ادائیگی کو رقم کا ضیاع نہیں سمجھتے۔

اس کے اگلے سال ارمین نے I Am Rich LE لانچ کی۔ اس نئی ایپلی کیشن کی قیمت صرف 9.99 ڈالر (2017 کے 11.40 ڈالر کے برابر) رکھی گئی تھی۔ نئی ایپلی کیشن میں کیلکولیٹر کا فیچر بھی رکھا گیا ہے۔
23 فروری 2009 کو سی نیٹ ایشیا نے رپورٹ کیا کہ مائیک ڈی جی نامی ایک ڈویلپر نے اینڈروئیڈ مارکیٹ کے لیے آئی ایم رچ کی طرز پر I Am Richer ایپلی کیشن بنائی ۔ اس کی قیمت 200 ڈالر تھی۔ 200 ڈالر قیمت کی حد گوگل کی طرف سے ہی لاگو کی گئی تھی۔ اس وقت بھی پلے سٹور پر I Am Richer اور I Am Rich کے نام سے کئی ایپلی کیشنز موجود ہیں، جن کی قیمت 42 ہزار پاکستانی روہے ہے۔
22 دسمبر 2010 کو DotNetNuzzi نامی ڈویلپر نے ونڈوز فون مارکیٹ پلیس کے لیے 499.99 ڈالر میں آئی ایم رچ ایپلی کیشن متعارف کرائی تھی۔ قیمت کی یہ حد مائیکروسافٹ کی عائد کردہ تھی۔

تاریخ اشاعت : پیر 1 اکتوبر 2018

Share On Whatsapp