گوگل نے تازہ ترین اینڈروئیڈ ڈسٹری بیوشن رپورٹ جاری کر دی
کبھی تو گوگل مہینوں اینڈروئیڈ ڈسٹری بیوشن رپورٹ جاری نہیں کرتا تھا۔ اب گوگل ہر دوسرے تیسرے ہفتے بعد بتا رہا ہے کہ اینڈروئیڈ کا کونسا ورژن مارکیٹ میں کتنے فیصد اینڈروئیڈ ڈیوائسز پر انسٹال ہے۔
تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اوریو کے مارکیٹ شیئر میں 4.6 فیصد اضافہ ہوا ہے اب اوریو کا مارکیٹ شیئر 19.2 فیصد ہے۔ نوگٹ کا مارکیٹ شیئر 30.8 فیصد سے کچھ کم ہوا ہے لیکن اب بھی نوگٹ سب سے زیادہ یعنی 29.3 فیصد اینڈروئیڈ ڈیوائسز پر انسٹال ہے۔
جہاں تک اینڈروئیڈ کے تازہ ترین ورژن اینڈروئیڈ پائی کی بات ہے تو یہ اس بار بھی چارٹس پر اپنی جگہ بنانے میں ناکام رہا ہے۔
تاریخ اشاعت : اتوار 30 ستمبر 2018