Facebook Messenger’s new UI has started rolling out to a few users

فیس بک میسنجر کا نیا یوزر انٹرفیس چند صارفین کے لیے جاری کر دیا گیا

مئی میں فیس بک نے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی میسنجر ایپ کے یوزر انٹرفیس کو مزید سادہ بنائیں گے اور اس میں چند ٹیب ہی شامل کریں گے ، جس سے صارفین آسانی کے ساتھ دیگر صارفین سے رابطے میں رہ سکیں ۔
نئے انٹرفیس میں فیس بک نے ڈیزائن کو سادہ  کرنے کے ساتھ ، ڈارک موڈ شامل کیا ہے اور استعمال نہ ہونے والے فیچرز اور شارٹ کٹس ہٹائے  ہیں۔
فیس بک نے میسنجر ایپ کے نئے ڈیزائن کو چند صارفین کے لیے جاری کر دیا ہے۔

ایسے ہی ایک صارف نے ایک ویب سائٹ ، اینڈروئیڈ پولیس، کو نئے یوزر انٹرفیس  کے سکرین شاٹ بھیجے ہیں۔ صارف کے مطابق  اس کی ایپلی کیشن میں تبدیلی سرور سائیڈ سے ہوئی ہے، کیونکہ اس کی ایپلی کیشن پلے سٹور سے اپ ڈیٹ نہیں ہوئی۔
نئے یوزر انٹرفیس میں تین ٹیبس، conversations، contacts اور explore، ہیں۔ تیسری ٹیب میں تمام غیر ضروری فیچر، جیسے کاروبار اور گیمز کے شارٹ کٹس، جمع کر دئیے گئے ہیں۔ امید ہے کہ نئے یوزر انٹرفیس کو جلد ہی مزید صارفین کے لیے بھی جاری کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 29 ستمبر 2018

Share On Whatsapp