Xiaomi Redmi Note 6 Pro unveiled

شومی نے چار کیمروں کے ساتھ ریڈ می نوٹ 6 پرو متعارف کرا دیا

شومی ریڈ می نوٹ 6 کو Mi.com کے تھائی فورم پر متعارف کرا دیا گیا ہے۔ فورم پر شومی نےا س کی تشہیر 4 AI  کیمروں والے پہلے فون کے طور پر کی ہے۔اس فون کے ڈؤئل رئیر کیمرہ  سیٹ اپ میں مین کیمرہ 12 میگا پکسل اور ڈیپتھ سنسر 5 میگا پکسل کا ہے۔ کیمرہ سیٹ اپ ریڈمی نوٹ 5 پرو جیسا ہے لیکن اس میں  پکسل  کی کثافت 1.25µm کی بجائے 1.4µm ہے اور اپرچر بھی f/2.2 کی بجائے f/1.9  اور ڈوئل پکسل آٹو فوکس ہے۔ اس ڈیوائس کے فرنٹ پر بھی ڈوئل کیمرہ ہے۔

ان میں سے مین کیمرہ 20 میگا پکسل اور ڈیپتھ سنسر 2 میگا پکسل کا ہے۔
ریڈ می نوٹ 6 پرو کا دوسرا فیچر اس کی نوچ کے ساتھ 6.26 انچ آئی پی ایس ایل سی ڈی سکرین ہے، سکرین کی برائٹ نیس 500 nits ہے۔ ڈسپلے کی حفاظت کے لیے اس پر 2.5D گوریلا گلاس ہے۔ ریڈ می نوٹ 6 پرو کا سکرین ٹو باڈی ریشو 86 فیصد ہے۔
ریڈ می نوٹ 6 پرو میں سنیپ ڈریگن 636 چپ سیٹ ہے، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔ 4000 ایم اے ایچ بیٹری کی بدولت آپ اس ڈیوائس میں 6 گھنٹے تک گیم کھیل سکتے ہیں یا 8.5 گھنٹے ویڈیو دیکھ سکتے ہیں۔ اس کی قیمت 7000 تھائی بھات یا 215 ڈالر یا 185 یورو ہے۔ اسی قیمت میں شومی نے Redmi Note 5 AI Dual Camera بھی متعارف کرایا تھا۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 28 ستمبر 2018

Share On Whatsapp