LG V40 ThinQ officially announced, but specs are yet to be confirmed

ایل جی نے باضابطہ طور پر5کیمروں والے LG V40 ThinQ کا اعلان کر دیا

ایل جی نے کہا تھا کہ وہ اپنے فلیگ شپ فون LG V40 ThinQ کو 3 اکتوبر کو متعارف کرائے گا  لیکن کمپنی نے ابھی سے اپنی ویب سائٹ پر باضابطہ طور پر اس کا  اعلان کر دیا ہے۔تاہم اس ڈیوائس کے ہارڈ وئیر کی تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں۔ یقیناً اس ڈیوائس کی تمام تفصیلات 3 اکتوبر کو جاری کی جائیں گی۔
اس ڈیوائس کے بارے میں ایل جی نے بتایا ہے کہ اس کا بیزل  پیشرو ڈیوائس سے کافی پتلا ہوگا  جبکہ اس کا ڈسپلے 6.4 انچ کا ہوگا۔

LG V40 ThinQ ایک نئے رنگ گہرے  سرخی مائل سرخ میں بھی جاری کیا جائے گا۔
پریس فوٹوز اورٹیزر ویڈیو سے اندازہ ہوتا ہےکہ فون کی سافٹ ٹچ بیک اسے بہتر طریقے سے پکڑنے میں مدد دے گی۔
سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس فون میں پانچ کیمرے ہیں۔ تین کیمرے بیک پر اور دو کیمرے فرنٹ پر ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ان میں سےا یک کیمرہ وائیڈ اینگل شوٹس ، دوسرا ٹیلی فوٹو اور تیسرا ریگولر فیلڈ آف ویو کے لیے استعمال ہوگا۔ کیمرے کا اپرچر f/1.5 ہوگا۔
V40 ThinQ کی لانچنگ کی تقریب میں بس ایک ہفتہ رہ گیا ہے۔ تقریب میں اس ڈیوائس کے ہارڈ وئیر اور فیچرز کی مکمل تفصیل بتائی جائے گی۔

[short][show_tech_video 340][/short]

تاریخ اشاعت : جمعہ 28 ستمبر 2018

Share On Whatsapp