300 million people will soon start to see ads in Facebook Stories and Messenger Stories

30 کروڑ صارفین جلد ہی فیس بک سٹوریز اور میسنجر سٹوریز میں اشتہارات دیکھ سکیں گے

گزشتہ کچھ عرصے سے فیس بک کئی طرح کے مشکلات کا شکار ہے۔ کیمبرج اینالیٹیکا کے واقعے سے شروع ہونے والی  مشکلات کا اثر فیس بک کی کمائی پر بھی پڑا ہے۔ فیس بک  کی مالیاتی رپورٹس سے پتا چلتا ہے کہ کمپنی کی مارکیٹ ویلیو میں ٹھیک ٹھاک کمی ہوئی ہے۔
فیس بک کی خوش قسمتی ہے کہ اس کے صارفین کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔
انسٹاگرام نے اگست 2016 میں سنیپ چیٹ کا ایک فیچر سٹوریز کاپی کر کے متعارف کرایا تھا۔

دو ماہ میں اس کے فعال صارفین کی تعداد 10 کروڑ ہو گئی تھی۔چند ماہ پہلے یہ تعداد چالیس کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔ اب فیس بک سٹوریز بھی اہم سنگ میل تک پہنچ گیا ہے۔ اب دنیا بھر میں 30 کروڑ صارفین ہر روز فیس بک سٹوریز یا میسنجر سٹوریز استعمال کرتے ہیں۔ اگرچہ یہ تعداد انسٹا گرام  کے سٹوریز صارفین کی طرح متاثر کن نہیں ہے لیکن اس نے سنیپ چیٹ کے 188 ملین صارفین کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
یاد رہے کہ فیس بک سٹوریز کو انسٹاگرام سٹوریز کے 7 ماہ بعد متعارف کرایا تھا۔
سٹوریز صارفین کی تعداد بڑھتے ہی فیس بک اب اس سے بھی کمائی کرے گا۔ فیس بک سٹوریز اور میسجنر سٹوریز کے 30 کروڑ صارفین جلد ہی سٹوریز میں مختلف برانڈز کے؛ا شتہار دیکھ سکیں۔ فیس بک سٹوریز پر تو اشتہار جلد ہی سامنے آئیں گے لیکن انہیں فیس بک میسجنر سٹوریز پر متعارف کرانے میں تھوڑآ ٹآئم لگ سکتا ہے۔ فیس بک اس پر کام کر رہا ہے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 26 ستمبر 2018

Share On Whatsapp