Google Maps lets you and your friends vote on where to go

کہاں جانا ہے؟ اب آپ اور آپ کے دوست گوگل میپ پر ووٹ دے کر فیصلہ کر سکیں گے

دوستوں کے ساتھ کھانے  یا آؤٹنگ پر جانا آسان کام نہیں۔ اس میں سب سے بڑا مسئلہ یہ طے کرنا  ہوتا ہے کہ کہاں جایا جائے اور کیا کھایا جائے؟  اس ”عظیم مسئلے“ کو گوگل نے گوگل میپ سے حل کرنے کی کوشش کی ہے۔ اب  آپ اور آپ کے دوست   اپنی بحث کو گوگل میپ پر نپٹا کر  کسی متفقہ فیصلے پر پہنچ  سکیں گے۔ گوگل میپ میں جلد ہی ایک نیا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے، جس سے صارفین ووٹ دے کر کسی جگہ  جانے کا فیصلہ کر سکیں۔

۔ اس کا طریقہ یہ  ہو ہوگا کہ آپ سرچ سے چند مقامات منتخب کریں گے  اور کسی بھی میسجنگ پلیٹ فارم سے اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کر دیں گے۔ آپ کے دوست ان میں چند مزید مقامات کا اضافہ یا کسی مقام کو ڈیلیٹ کر سکیں گے۔ آخر میں سب لوگ ہر مقام کو تھمبس اپ یا ڈاؤن سے ووٹ کرکے کسی فیصلے تک پہنچ جائیں گے۔
یہ نیا فیچر اس ہفتے کے آخر میں جاری کیا جائے گا۔ اسے اینڈروئیڈ اور آئی او ایس دونوں ڈیوائسز پر جاری کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت : بدھ 26 ستمبر 2018

Share On Whatsapp