Meizu 16X announced with Snapdragon 710

میزو نے سنیپ ڈریگن 710 کے ساتھ میزو16 ایکس کا اعلان کر دیا

میزو 16 ایکس کو باضابطہ طور پر متعارف کرا دیا گیا ہے، جس کے بعد کمپنی کی ویب سائٹ پر  اس کے پری آرڈر بھی شروع ہو گئے ہیں۔فون کے پری آرڈر 26 ستمبر کو ختم ہونگے۔
اس فون کی قیمت 2100 یوان یا 305 ڈالر یا 260 یورو ہے یعنی اس کی قیمت میزو 16 اور میزو 16 پلس سے بھی کم ہے، جن کی قیتیں بالترتیب 2700 یوان اور 3200 یوان ہے۔ ان فون کی یہ قیمت آفیشل ویب سائٹس پر ہے جبکہ چینی ریٹیل سٹور JD.com پر یہ مزید سستے ہیں۔
یہ قیمت میزو 16 ایکس کے 6 جی بی ریم اور 64 جی بی سٹؤریج ماڈل کی ہے۔

128 جی بی انٹرنل کے ساتھ فون کی قیمت 2400 یوان یا 350 ڈالر یا 300 یورو ہے۔ اس فون کی ریم کی گئجائش 6 جی ہی ہے۔ اس کا میزو 16 کی طرح 4 جی بی ماڈل متعارف نہیں کرایا گیا۔ انٹرنل سٹؤریج کے اضافے کےلیے اس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ بھی ہے۔
کمپنی کی آفیشل ویب سائٹ پر اس کے ہارڈ وئیر کی تفصیل نہیں لیکن سرٹیفیکیشن ویب سائٹ TENNA کے مطابق یہ فون میزو 16  کا سنیپ ڈریگن 710 ورژن ہے۔
میزو 16 ایکس میں وہی 6 ان 1080p+ ایمولیڈ ڈسپلے ، 12+20 میگا پکسل رئیر اور 20 میگا پکسل سیلفی کیمرہ ہے۔ فون کی 3000 ایم اے ایچ کی بیٹری بھی تبدیل نہیں کی گئی اور ڈسپلے میں  انڈرڈسپلے فنگرپرنٹ سنسر بھی موجو د ہے۔یہ فون سیاہ، سفید اور سنہرے رنگ میں متعارف کرایا گیا ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 21 ستمبر 2018

Share On Whatsapp