Xiaomi Mi 8 Pro and Mi 8 Lite debut

شومی می 8 پرو اور می 8 لائٹ منظر عام پر آگئے

شومی نے می 8 (Mi 8) فیملی میں نئے سمارٹ فونز کا اضافہ کیا ہے۔ شومی نے اس لائن میں  می 8 پرو(Mi 8 Pro) اور می 8 لائٹ (Mi 8 Lite)   کا اضافہ کیا ہے۔
ان میں ہائی اینڈ ڈیوائس کا نام می 8 پرو ہے۔ اسے عالمی مارکیٹ میں بھی متعارف کرایا جا سکتا ہے۔ می 8 پرو میں پریشر سینسیٹیو سکرین فنگر پرنٹ سکینر ہے۔
شومی می 8 پرو  کے دونوں ورژنز میں 6  جی بی، 8 جی بی ریم اور 128 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔
شومی می 8 پرو میں 1080x2248 پکسل ریزولوشن کے ساتھ 6.21 انچ  او ایل ای ڈی ڈسپلے اورسنیپ ڈریگن 845 چپ سیٹ ہے۔

فون کے ڈوئل بیک کیمرے میں سے ایک f/1.8 اپرچر کے ساتھ 12 میگا پکسل اور دوسرا f/2.4 اپرچر کے ساتھ 12 میگا پکسل کا ہے جبکہ فرنٹ کیمرہ 20 میگا پکسل کا ہے۔
شومی می 8 لائٹ میں 6.26 انچ   کی ایل سی ڈی سکرین، سنیپ ڈریگن 660 چپ سیٹ، 12 میگا پکسل + 5 میگا پکسل کا رئیر کیمرہ، 24 میگا پکسل کا  سیلفی کیمرہ اور 3350 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔می 8 پرو کے برعکس  می 8 لائٹ میں بیک پر  معیاری  فنگر پرنٹ سکینر ہے۔

ان دونوں فون کے پری آرڈر 19 ستمبر سے شروع ہیں ۔ می 8 پرو کے 6 جی بی / 128 جی بی ماڈل کی قیمت 3200 یوان یا 400 یورو  اور 8 جی بی / 128 جی بی ماڈل کی قیمت 3600 یوان یا 450 ڈالر ہے۔فون کی فراہمی کا  آغاز 21 ستمبر سے ہوگا ۔
شومی می 8 لائٹ کے 4 جی بی / 64 جی بی ماڈل کی قیمت 1400 یوان یا 175 یورو، 6 جی بی / 64 جی بی ماڈل کی قیمت 1700 یوان یا 210 یورو اور 6 جی بی / 64 جی بی ماڈل کی قیمت 2000 یوان یا 250 یورو ہے۔ اس فون کی فراہمی کا آغاز 25 ستمبر سے ہوگا۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 20 ستمبر 2018

Share On Whatsapp