Instagram announces new ways to shop in Stories and Explore

انسٹاگرام نے سٹوریز اور ایکسپلورر میں شاپنگ کے نئے طریقے کا اعلان کر دیا

انسٹاگرام جون سے سٹوریز  میں شاپنگ کے تجربات کر رہا ہے۔ انسٹاگرام نے اعلان کیا ہے کہ یہ نیا فیچر  چند ہفتوں میں تمام صارفین کے لیے جاری کر دیا جائے گا۔
بظاپر انسٹاگرام پر صارفین کے لیے دو نئی اپ ڈیٹس جاری کی جائیں گی، جس سے ایپلی کیشن میں شاپنگ کرنا آسان ہو جائے گا۔
سٹوریز میں  شاپنگ کا فیچر ساری دنیا کے صارفین کے لیے جاری کیا جائے گا اور یہ 46 ممالک  کاروباری اداروں تک پھیلایا جائے گا۔

اس فیچر سے صارفین اپنے پسندیدہ برانڈز کی سٹوریز دیکھ سکیں گے اور  کوئی پراڈکٹ پسند آنے پر اس پر ٹیپ کر کے مزید معلومات حاصل کر سکیں گے۔
ایپلی کیشن میں دوسری اپ ڈیٹ سے صارفین ایکسپلورر میں شاپنگ چینل دیکھ سکیں گے۔ یہ ہر صارف کے لحاظ سے پرسنلائزڈ ہوگا۔ اس شاپنگ چینل میں اُن برانڈز کی پوستیں ہونگی، جنہیں صارفین فالو کر رہے ہونگے۔
وٹس ایپ کے مطابق ایکسپلور میں شاپنگ چینل اج سے جاری کر دیا گیا ہے اور چند ہفتوں تک ساری دنیا کے صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

تاریخ اشاعت : پیر 17 ستمبر 2018

Share On Whatsapp