کیا وٹس ایپ میں ڈارک موڈ متعارف کرایا جا رہا ہے؟
گوگل نے چند ماہ پہلے ہی یوٹیوب کے اینڈروئیڈ ورژن اور اینڈروئیڈ میسجز کے لیے ڈارک موڈ فیچر متعارف کرایا تھا۔ ڈارک موڈ سے ایپلی کیشن کا پس منظر سیاہ اور تحریر سفید ہو جاتی ہے۔ڈارک موڈ سے رات کے وقت سکرین صارف کی نگاہوں کو چبھتی محسوس نہیں ہوتی۔ اس کے علاوہ کچھ لوگوں کو ویسے ہی ڈارک موڈ پسند ہوتا ہے اور وہ دن رات کی تفریق کے بغیر اسے استعمال کرتے ہیں۔
جہاں دوسری ایپلی کیشنز ڈارک موڈ متعارف کرا رہی ہیں، وہیں وٹس ایپ میں بھی اس کو شامل کرنے کی تیاریاں زوروں پر ہے۔
بدقسمتی سے ابھی یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ صارفین کب تک ڈارک موڈ کے فیچر کو استعمال کر سکیں گے۔
اگر آپ دوسروں سے پہلے یہ فیچر استعمال کرنا چاہتے ہیں تو ایپلی کیشن کے بیٹا ٹیسٹر کے لیے سائن اپ کر لیں۔ فی الحال ایپلی کیشن کے تازہ ترین بیٹا ورژن میں بھی یہ فیچر شامل نہیں کیا گیا لیکن اس فیچر کے متعارف کرائے جانے پر بیٹا ٹیسٹر ہی اسے سب سے پہلے استعمال کر سکیں گے۔
تاریخ اشاعت : اتوار 16 ستمبر 2018