Chrome adopts fingerprint authentication on Android

بہتر سیکورٹی کے لیے اینڈروئیڈ پر کروم میں فنگرپرنٹ تصدیق کا فیچر شامل کر دیا گیا

کروم کی ٹیم اس براؤزر کو محفوظ اور سہل بنانے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ اسی سلسلے میں کروم ٹیم  نے اپنے اینڈروئیڈ براؤزر میں کی گئی بہت سی  بہتریوں کا اعلان کیا ہے۔
کروم 70 بیٹا اب اینڈروئیڈ، میک او ایس، لینکس، کروم او ایس اور ونڈوز پر ڈاؤن لوڈ کے لیے دستیاب ہے۔کروم کے اس ورژن میں جو سب سے اہم تبدیلی کی گئی ہے وہ سیکورٹی کے لیے ہے۔اس فیچر سے ویب سائٹس ڈیوائس کا فنگرپرنٹ سنسر  اور shape identification استعمال کر سکتی ہیں۔

یہ فیچر اُن ویب سائٹس کے لیے بہتر ہے جو  ٹچ آئی ڈی اور دوہری تصدیق کے  استعمال کے لیے اے پی آئی   استعمال کرتی ہیں۔
اس کے علاوہ  کروم کا اینڈروئیڈ ورژن shape identification استعمال کرے گا۔ اس انحصار انٹرنیٹ پر تصاویر میں لاطینی ٹیکسٹ، بارکوڈز اور چہروں کی شناخت کے لیے تین مختلف اے پی آئیز پر ہے۔
اس ورژن میں ڈویلپر نے یوزر ایجنٹ آئیڈینٹی فیکشین سٹرنگز میں اینڈروئیڈ اور آئی او ایس بلڈ نمبر شامل نہیں کیا۔ اس تبدیلی کا مقصد ہیکرز کی طرف سے صارفین کے ذاتی ڈیٹا کے حصول کو مشکل یا ناممکن بنانا ہے۔ اس ورژن میں کی گئی دوسری تبدیلیاں ڈویلپرز کے لیے ہیں، جن کی تفصیل یہاں کلک کر کے دیکھی جا سکتی ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 14 ستمبر 2018

Share On Whatsapp