Two billion devices run iOS globally

ساری دنیا میں 2 ارب ڈیوائسز میں آئی او ایس انسٹال ہے

ایپل نے  اپنے آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس کی تاریخ کے ایک اہم سنگ میل کا اعلان کیا ہے۔ اپیل نے اعلان کیا ہے کہ اس وقت پوری دنیا میں 2 ارب ڈیوائسز  آئی او ایس پر چل رہی ہیں۔ یہ اعلان ایپل نےآئی فونز کی تقریب رونمائی کی ابتدا میں کیا۔
ایپل کے بتائے گئے اعداد و شمار سے اندازہ ہوتا ہے کہ آئی او ایس اینڈروئیڈ کے مقابلے میں کم نہیں۔
ٹم کک نے یہ نہیں بتایا کہ آئی او ایس کتنے آئی فونز اور کتنے آئی پیڈز پر انسٹال ہے۔  امید ہے اس حوالے سے تفصیلی اعداد و شمار جلد سامنے آئیں گے۔
ایپل نے  2014 کی دسمبر کی سہ ماہی میں ایک ارب ڈیوائسز فروخت کرنے کا اعلان کیا تھا۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 13 ستمبر 2018

Share On Whatsapp