Apple iPhone XR has a tall LCD screen

6.1 انچ ایل سی ڈی اور سنگل بیک کیمرے کے ساتھ سستا ایپل کا نیا فلیگ شپ آئی فون ٹین آر

ایپل نے آئی فون ٹین ایس اور آئی فون ٹین ایس میکس کے ساتھ ساتھ آئی فون ٹین آر بھی متعارف کرایا ہے. آئی فون کا نیا  سستا فلیگ شپ آئی فون ٹین آر  اپنی قسم  کے آخری فونز میں سے ہے۔ اس میں ایپل نے ایل سی ڈی سکرین کا استعمال کیا ہے، جس کی وجہ سے یہ تھوڑا سستا بھی ہے۔ اس فون کی 6.1 انچ  سکرین کی ایسپکٹ ریشو 19.5:9 ہے۔ یعنی اس کا سرفس ایریا آئی فون 8 پلس سے تھوڑا ہی  زیادہ ہے۔

اس فون کی سکرین میں ایک نوچ بھی ہے۔
ایپل نےا س ڈسپلے کو ”لیکوئیڈ ریٹینا“  کا نیا نام دیا ہے  لیکن  ا س فون کی پکسل کی کثافت آئی فون 8 ریٹینا ڈسپلے جتنی ہی یعنی 326 پی پی آئی ہے۔ آئی فون ٹین آر کے ڈسپلے کی ریزولوشن 822 x 1,1792 پکسل ہے یعنی یہ 1080p سے کم ہے۔ اس فون کے ایل سی ڈی پینل میں 120 ہرٹز ٹچ سنسنگ ہے (اس کا مطلب 120 ہرٹز ریفریش ریٹ نہیں ہے)۔
اس فون کی بیک پر سنگل  کیمرہ ہے۔
یہ سنگل کیمرہ آئی فون ٹین ایس کا مین ماڈیول ہے۔ اس کا پکسل سائز1.4µm ہے۔ کیمرے میں ایڈوانس شوٹنگ ٹیکنیک (سمارٹ ایچ ڈی آر، adjustable bokeh) ہیں۔ اس فون میں ایپل A12 Bionic چپ سیٹ ہے۔ ایپل نے فون میں ٹچ آئی ڈی فنگرپرنٹ سکینر استعمال نہیں کیا ۔ اس کی بجائے بائیو میٹرک تصدیق کےلیے فیس آئی ڈی آپشن شامل کیا گیا ہے۔ ایپل نے آئی فون کے تینوں ماڈلز میں فیس آئی ڈی کے لیے ایک ہی نیا True Depth کیمرہ استعمال کیا ہے۔
ٹین آر چونکہ بجٹ فون ہے اس لیےاسے 512 جی بی سٹوریج کے ساتھ متعارف نہیں کرایا گیا۔ اسے 64 جی بی بنیادی اور زیادہ سے زیادہ 256 جی بی سٹوریج ماڈل کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔ فون کا ایک ورژن 128 جی بی سٹوریج کے ساتھ بھی ہے۔
اس فون کے 64 جی بی ورژن کی قیمت 750 ڈالر یا 849 یورو یا 749 پاؤنڈز ہے۔ اس کے پری آرڈر 19 اکتوبر سے شروع ہونگے اور اس کی فراہمی 26 اکتوبر سے شروع ہوگی۔

تاریخ اشاعت : بدھ 12 ستمبر 2018

Share On Whatsapp