Twitter and Periscope now allow audio only live broadcasts

ٹوئٹر اور پیری سکوپ پر اب صرف آواز بھی لائیو براڈ کاسٹ کی جا سکتی ہے

اگر آپ  ٹوئٹر پر صرف اس وجہ سے لائیو نہیں آتے کہ  اس طرح لوگوں کے سامنے آنا آپ کو اچھا  نہیں لگتا تو آپ کے لیے اچھی  خبر ہے۔ اس ہفتے سے آپ ٹوئٹر پر  خود کو ظاہر کیے بغیر لائیو آسکتے ہیں۔ ٹوئٹر نے  ٹوئٹر اور پیری سکوپ  ایپس میں صرف آواز کے لائیو براڈ کا سٹ کا فیچر متعارف  کرا دیا ہے۔ آڈیو براڈ کاسٹ کا یہ فیچر ابھی صرف آئی او ایس ڈیوائسز کےلیے جاری کیا گیا ہے۔ جلد ہی اسے اینڈروئیڈ ڈیوائسز کے لیے بھی جاری کیا جائے گا۔


ٹوئٹر کی  آئی او ایس ایپ میں آڈیو اونلی براڈ کاسٹ فیچر متعارف کرانے کے ساتھ اسے مزید بہتر بھی کیا گیا ہےا ور بہت سے بگز بھی فکس کیے گئے ہیں۔
اس تمام بہتریوں اور نئے فیچر سے مستفید ہونے کے لیے آپ کو ٹوئٹر اور پیری سکوپ ایپلی کیشن کو اپ ڈیٹ کرنا پڑے گا۔

تاریخ اشاعت : پیر 10 ستمبر 2018

Share On Whatsapp