Your Phone Windows app will let you write text messages from your PC

آپ اپنے فون کی ونڈوز ایپ سے اپنے پی سی پر ٹیکسٹ میسج لکھ سکیں گے

ونڈوز ٹیم سمارٹ فون اور کمپیوٹر کے مابین رابطے کو بہتر کرنے کے لیے کام کر رہی ہے جبکہ بہت سی سمارٹ فون بنانے والی کمپنیوں کے   فون اور کمپیوٹر کے بیچ منتقلی کےلیے اپنے  خصوصی سافٹ وئیرز بھی ہیں۔ مائیکروسافٹ صارفین کے لیے اس سے بھی بہتر اور یونیورسل سلوشن چاہتا ہے۔
ایپ کا جو ورژن اس وقت صارفین کےلیے دستیاب ہے، اس سے صارفین اپنے فون کو یو ایس بی کیبل کی مدد سے کمپیوٹر سے کنکٹ کیے بغیر اپنے فون کی گیلری میں موجود تصاویر کمپیوٹر پر ایک مخصوص فولڈر میں محفوظ کر سکتے ہیں۔

اس ایپ کا ایک نیا ورژن بھی ہے جو ابھی صرف ونڈوز انسائیڈر پروگرام کے صارفین کی رسائی میں ہے۔ اس میں چند مزید ایڈوانس فیچرز بھی ہیں۔
ایپ اپ ڈیٹ سے فون میں لی گئی تصاویر خودکار طور پر کمپیوٹر میں محفوظ ہو جاتی ہے۔ اگر اپ گوگل فوٹوز استعمال کرتے ہیں اور تصویر کی ایک کاپی گوگل کے آن لائن سرور اور دوسری لوکل کمپیوٹر پر محفوظ ہوتی ہے۔
اس میں ایک نیا فیچر فون ایپ کے اندر ہی  ایس ایم ایس انٹیگریشن کا ہے۔
اس آپشن سے آپ موبائل پر ایس ایم ایس وصول کر سکتے ہیں اور سہولت کے ساتھ کمپیوٹر پر کی بورڈ سے ٹائپ کر کے بھیج سکتے ہیں۔ یہ فیچر  ونڈو صارفین تھرڈ پارٹی ٹولز سے ابھی بھی استعمال کر رہے ہیں۔
مائیکروسافٹ کا یہ فیچر فی الحال صرف اینڈروئیڈ ڈیوائسز کے لیے دستیاب ہیں۔ جلد ہی انہیں آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے بھی جاری کیا جائے گا۔
ان فیچر کو استعمال کرنے کے لیے صارفین کو پہلے گوگل پلے سٹور سے مائیکروسافٹ ایپ انسٹال کرنی پڑے گی اور اس کی مدد سے ونڈوز میں sync کا پروسس کرنا پڑےگا۔

تاریخ اشاعت : پیر 10 ستمبر 2018

Share On Whatsapp