Google officially announces October 9 event for Pixel 3 and Pixel 3 XL launch

گوگل نے 9 اکتوبر کو پکسل 3 اور پکسل 3 ایکس ایل لانچ کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا

گوگل پکسل 3 اور خاص طور پر پکسل 3 ایکس ایل کافی عرصہ سے لیک خبروں کا حصہ ہیں۔ اب ان  ڈیوائسز کی لانچنگ کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔
یہ ڈیوائسز 9 اکتوبر کو نیویارک میں ہونے والی ایک تقریب میں متعارف کرائی جائیں گی۔ اس سے پہلے گوگل کی تقریبات اس کے ہیڈ آفس ماؤنٹین ویو، کیلیفورنیا میں منعقد کی جاتی تھیں۔گوگل اس تقریب کا احوال یوٹیوب پر بھی لائیو سٹریم کرے گا۔
ان دونوں سمارٹ فونز میں سنیپ ڈریگن 845 چپ سیٹ، سنگل رئیر  کیمرہ، ڈوئل فرنٹ کیمرہ، Qi وائرلیس چارجنگ اور گلاس بیک ہوگی۔ پکسل 3 ایکس ایل میں   ایک بڑی نوچ بھی ہوگی جبکہ پکسل 3 کا ڈیزائن زیادہ متوازن ہے۔ افواہیں ہیں کہ اس تقریب میں پکسل واچ لانچ نہیں کی جائے گی۔

تاریخ اشاعت : اتوار 9 ستمبر 2018

Share On Whatsapp