vivo X23 is official with in display fingerprint scanner

ویوو نے انڈر ڈسپلے فنگر پرنٹ ڈسپلے اور سنیپ ڈریگن 670 کے ساتھ ویوو ایکس 23 متعارف کرا دیا

ویوو نے انڈر ڈسپلے فنگر پرنٹ سکینر کے ساتھ ویوو ایکس 23  لانچ کر دیا ہے۔ اس  میں 6.41 انچ  1080x2340پکسل  سپر ایمولیڈ ڈسپلے ہے۔ ڈسپلے میں 12 میگا پکسل سیلفی کیمرے لیے  واٹر ڈراپ نوچ ہے۔ سیلفی کیمرے میں چہرے کی شناخت کے لیے آئی آر سکینر بھی ہے۔
ویوو ایکس 23 میں اوکٹا کور پروسیسر کے ساتھ  سنیپ ڈریگن 670 چپ سیٹ ، 8 جی بی ریم اور 128 جی بی کی بلٹ ان سٹوریج ہے ۔ فون کی بہتر کارکردگی کے لیے اس میں Dual Turbo Acceleration Engine نامی فیچر بھی ہے۔


اس فون کا مین کیمرہ 12MP f/1.8 ریگولر اور13MP f/2.4 الٹرا وائیڈ لینز پر مشتمل ہے جبکہ سیلفی کیمرہ 12MP f/2.0 ہے۔ فون کے کیمروں میں AI، AI Beauty اور AI Portrat فیچرز شامل کیے ہیں۔
فون کی بیٹری 22.5W فاسٹ چارج کے ساتھ 3400 ایم اے ایچ کی ہے۔فون میں اینڈڑوئیڈ 8.1  کے ساتھ ویوو کا اپنا Funtouch OS 4.5 انسٹال ہے۔ چین میں فون کی قیمت 3500 یوان یا 440 یورو ہے۔ چین میں اس کی فراہمی کا آغاز 14 ستمبر سے ہوگا۔ یہ نہیں معلوم کہ چین سے باہر اسے کب  جاری کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 8 ستمبر 2018

Share On Whatsapp