Firefox update brings variable fonts and dark mode

فائر فاکس میں ویری ایبل فانٹس، ڈارک موڈ اور بائی ڈیفالٹ ٹریکر بلاکنگ کےفیچر شامل

موزیلا فائر فاکس   نئی اپ ڈیٹ سے براؤزر میں کئی نئے فیچر متعارف کرا رہا ہے۔ براؤزر کے اینڈروئیڈ ورژن میں سکرولنگ پرفارمنس کو بہتر بنایا گیا ہے۔ نئے ورژن میں  سکرولنگ پچھلے ورژن سے کافی بہتر محسوس  ہوتی ہے۔ تاہم نئے ورژن میں بھی کسی چیز کو ڈریگ کرنے پر ذرا  سی دشواری محسوس ہوتی ہے۔اس کے برعکس اینڈروئیڈ پر فائر فاکس فوکس اور فائر فاکس راکٹ میں سکرولنگ بہت زیادہ  ہموار لگتی ہے۔

اینڈروئیڈ کے لیے فائر فاکس میں ٹریکرز کو بائی ڈیفالٹ بلاک کر دیا گیا ہے۔
ڈیسک ٹاپ کے تینوں پلیٹ فارمز یعنی ونڈوز، میک اور لینکس پر سی ایس ایس ویری ایبل فانٹس دستیاب ہیں۔ اس سے سسٹم پہلے سے کم فانٹس فائلیں ڈاؤن لوڈ کرتا ہے۔پچھلے ورژنز میں  ایک ہی  ٹائپ فیس  میں مختلف سٹائلز جیسے بولڈ اور اٹالیک، کے لیے مختلف فانٹس فائلوں کی ضرورت پڑتی تھی۔لیکن ویری ایبل فانٹس میں  مخصوص ٹائپ فیس میں مختلف سٹائلز کے لیے ایک ہی فائل استعمال کی جاتی ہے۔
اس سے ویب پیجیز کا سائز کم ہوجاتا ہے۔
فائر فاکس کے میک او ایس ورژن میں بھی ڈارک موڈ شامل کر دیا گیا ہے۔ اس سے پیج کا پس منظر سیاہ  سرمئی اور فونٹ سفید ہو جاتا ہے۔
براؤزر کا فائر فاکس ورژن ابھی اپ ڈیٹ نہیں کیا گیا۔ فائر فاکس کا نیا ورژن 62 تمام سپورٹڈ پلیٹ فارمز پر ڈاؤن لوڈ کیا جاتا ہے۔ اینڈروئیڈ ورژن کچھ دنوں تک پلے سٹور پر دستیاب ہوگا۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 6 ستمبر 2018

Share On Whatsapp