ZTE Nubia Z18 is official

زیڈ ٹی ای نے 91.8 فیصد سکرین ٹو باڈی ریشو کے ساتھ زیڈ ٹی ای نوبیا زیڈ 18 لانچ کر دیا

زیڈ ٹی ای نے چین میں  نوبیا زیڈ 18 فلیگ شپ فون لانچ کر دیا ہے۔ فرنٹ سے تقریباً بیزل لیس فون  کی سکرین ٹو باڈی ریشو 91.8 فیصد ہے۔ اس فون کے فرنٹ پر سیلفی کیمرہ کے لیے بس ایک چھوٹی  سی کٹ آؤٹ نوچ ہے ۔
اس فون کی سکرین 5.99  انچ 1080x2160 پکسل آئی پی ایس ایل سی ڈی ہے۔ سائیڈوں سے اس فون کی بیزل تقریباً نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ ٹاپ اور نیچے سے بھی بہت کم ہے۔
نوبیا زیڈ 18 میں سنیپ ڈریگن 845 چپ سیٹ، 6 جی بی یا 8 جی بی ریم اور 64 جی بی یا 128 جی بی کی ناقابل توسیع انٹرنل سٹوریج ہے۔


نوبیا زیڈ 18 میں کوالکوم کے کوئیک چارج 4.0  اور Neo Power ٹیمپریچر کنٹرول کی سپورٹ کے ساتھ 3450 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔
اس فون کا سیلفی کیمرہ 8MP f/2.0 ہے جو پورٹریٹ سیلفی شوٹ کر سکتا ہے۔ فون کا رئیر کیمرہ 16MP f/1.6 اور 24MP f/1.6 ہے۔ رئیر کیمرے میں پورٹریٹ موڈ، ایڈوانسڈ سین ریکوگنیشن اور 960fps سلوموشن ویڈیو ریکارڈنگ فیچرز بھی ہیں۔
زیڈ ٹی ای نوبیا زیڈ 18 کے چین میں پری آرڈر شروع ہو چکے ہیں۔ اس کے 6 جی بی / 64 جی بی ماڈل کی قیمت 2799 یوان یا 350 یورو اور 8 جی بی / 128 جی بی ورژن کی قیمت 3299 یوان یا 415 یورو ہے۔ یہ دو رنگوں سیاہ اور سرخ میں دستیاب ہے۔ اس کا ایک خصوصی van Gogh ایڈیشن بھی ہے جس کی قیمت 3599 یوان یا 450 یورو ہے۔ امید ہے کہ اس فون کو چین سے باہر بھی متعارف کرایا جائے گا۔

تاریخ اشاعت : بدھ 5 ستمبر 2018

Share On Whatsapp