If your Android phone runs hot slow and has poor battery life

سمارٹ فون کے گرم، سست اور بیٹری ٹائمنگ کم ہونے کی ایک اہم وجہ

اگر آپ کا اینڈروئیڈ فون سست ہے اور بہت جلد گرم ہوجاتا ہے یا اس کی بیٹری ٹائمنگ کم ہے تو یہ کرپٹو جیکنگ کی وجہ سے ہوسکتا ہے۔ یعنی کسی ہیکر نے آپ کا فون ہیک کر لیا ہے اور اسے کرپٹو کرنسی کی مائننگ کےلیے استعمال کر رہا ہے۔ ایسا کام وہ لوگ کرتے ہیں جو ریاضی کی پیچیدہ مساواتیں حل کر کے بٹ کوائن اور دوسری کرپٹو کرنسی حاصل کرتے ہیں۔یہ  ریاضیاتی مساواتیں کرپٹو کرنسی  ٹرانزایکشن کی تصدیق کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔

اس عمل کے دوران اچھی خاصی پروسیسنگ پاور درکار ہوتی ہے۔ یہ پراسیسنگ پاورکسی ایک سمارٹ فون کی پروسیسنگ پاور سے بہت زیادہ ہوتی ہے۔
کرپٹو جیکنگ میں ہیکر بہت سے اینڈاروئیڈ سمارٹ فون کا کنٹرول حاصل کر کے ان کی پروسیسنگ پاور کو مربوط کر دیتے ہیں۔ یہ سب سمارٹ فونز میں وائرس زدہ ایپس انسٹال کر کے کیا جاتا ہے۔
ایک آئی ٹی سیکورٹی کمپنی ESET کے کے محقیقین کا کہنا ہے کہ پلے سٹور سے 1 ملین سے 5 ملین کی تعداد میں ڈاؤن لوڈ ہونے والی Bug Swasher گیم صآرفین کے علم میں لائے بغیر ان کے فون کو کرپٹو کرنسی کی مائننگ کے لیے استعمال کر رہی ہے۔
ہیکنگ کی اس طرح کی وارداتوں کو کرپٹو جیکنگ کا نام دیا گیا ہے۔
گوگل پلے سٹور پر بہت سی ایپلی کیشنز میں کرپٹوکرنسی مائننگ پروگرام سے جڑے ٹروجن ہارسز چھپائے جا رہے ہیں۔
جولائی میں گوگل نے اعلان کیا تھا کہ وہ پلے سٹور پر موجود تمام کرپٹو مائننگ ایپلی کیشنز پر پابندی لگا رہے ہیں۔ لیکن حقیقت میں گوگل کو بھی نہیں معلوم کہ کس ایپلی کیشن میں کرپٹوکرنسی مائننگ کےلیے ٹروجن ہارس موجود ہے۔
اب چونکہ کرپٹو کرنسی مائننگ کے لیے بہت زیادہ پروسیسنگ پاور درکار ہوتی ہے، اس لیے اکثر اس کا اثر موبائل کے سست ہونے، گرم ہونے یا بیٹری ٹائمنگ کم ہونے کی صورت میں سامنے آتا ہے۔ اس سے زیادہ برا ہونے کی صورت میں پورا ہینڈ سیٹ ہی مستقل طور پر بری طرح متاثر ہوتا ہے۔
اس صورتحال سے بچنے کے لیے صارفین کو اپنا موبائل آپریٹنگ سسٹم دستیاب تازہ ترین ورژن پر اپ ڈیٹ کرنا چاہیے۔ اس کے علاوہ صارفین کو اینٹی وائرس پروگرام انسٹال کرنا چاہے اور کوئی بھی ایپلی کیشن نان آفیشل سورس سے ڈاؤن لوڈ کر کے انسٹآل نہیں کرنی چاہے۔

تاریخ اشاعت : اتوار 2 ستمبر 2018

Share On Whatsapp