Sony Xperia XZ3 will available in 3 colors

Sony Xperia XZ3 چار رنگوں میں دستیاب ہوگا

اسمارٹ فون بنانے والی جاپانی کمپنی سونی کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ وہ اپنے اگلے اسمارٹ فون Sony Xperia XZ3 پر کام کررہی ہے۔ اس اسمارٹ فون کے حوالے سے افواہیں اور لیکس منظر عام پر آنے کا سلسلہ گزشتہ کچھ عرصے سے جاری ہے۔ لیک ہونے والی حالیہ تفصیلات سے پتا چلا کہ یہ اسمارٹ فون چار مختلف رنگوں میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔
MySmartPrice کی رپورٹ کے مطابق یہ اسمارٹ فون سیاہ، سفید، سبز اور گہرے سرخ (Burgundy) رنگ میں دستیاب ہوگا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ Sony Xperia XZ3 کے تمام رنگین ورژن ہر ملک میں دستیاب نہیں ہونگے۔ بلکہ ہر ملک میں ان چاروں رنگوں میں سے ایک یا دو ورژن ہی متعارف کروائے جائیں گے۔
ایکسپریا ایکس زیڈ 3 کے ہارڈ ویئر کی بات کریں تو اس میں Octa کور کوالکوم اسنیپ ڈریگن 845 پروسیسر نصب ہوگا اور یہ اینڈروئیڈ کا تازہ ترین ورژن اینڈروئیڈ Pie کا استعمال کرے گا۔ اسکرین 5.7ا نچ کی آئی پی ایس ڈسپلے ہوگی جبکہ ریم 6 جی بی اور اسٹوریج 64 جی بی ہوگی۔
پہلے یہ قیاس کیا جارہا تھا کہ اس اسمارٹ فون میں پشت پر 2 کیمرے ہونگے۔ لیکن نئی تصاویر سے پتا چلتا ہے کہ پشت پر صرف ایک ہی کیمرا ہوگا لیکن وہ 47 میگا پکسل کا ہوگا۔
اس اسمارٹ فون کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ اسے جرمنی کے شہر برلن میں IFA ایونٹ کے دوران متعارف کروایا جائے گا۔
یہ ممکنہ طور پر سونی کا مہنگا ترین اسمارٹ فون ہوگا۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 1 ستمبر 2018

Share On Whatsapp