Android distribution report for the month of August 2018

اینڈروئیڈ پائی ڈیوائسز ابھی تک ڈسٹری بیوشن رپورٹ میں جگہ نہ بنا سکی

گوگل نے کئی ماہ کے وقفے کے بعد دوبارہ سے ماہانہ  اینڈروئیڈ ڈسٹری بیوشن رپورٹ جاری کرنا شروع دی ہے۔گوگل نے اگست کے آخر میں تازہ ترین اینڈروئیڈ ڈسٹری بیوشن رپورٹ جاری کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اینڈروئیڈ کے پرانے ورژنز کی حامل ڈیوائسز کی تعداد کم اور نئے ورژنز  کی   زیادہ ہو رہی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پچھلے ماہ کے مقابلے میں اینڈروئیڈ 8.0 اور 8.1 اوریو کی حامل ڈیوائسز میں 2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

پہلے اوریو ڈیوائسز کی تعداد 12.1 فیصد تھی جو اب بڑھ کر 14.6 فیصد ہو گئی ہے۔ اس اضافے کی وجہ نئی فروخت ہونے والی ڈیوائسز ہیں، جن میں پہلے سے اوریو انسٹال ہوتی ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اینڈروئیڈ نوگٹ کے  7.0 اور 7.1 کی حامل ڈیوائسز کی تعداد میں جولائی  سے کوئی خاص فرق نہیں پڑا۔نوگٹ کا مارکیٹ شیئر بدستور 30.8 فیصد ہے۔
یاد رہے کہ گوگل اپنی ڈسٹری رپورٹ میں ایسے ورژنز کی معلومات نہیں دیتا، جن کا مارکیٹ شیئر 0.1 فیصد سے کم ہو۔
اسی وجہ سے اس ماہ ہمیں چارٹ پر اینڈروئیڈ 9.0 پائی نظر نہیں آ رہا۔
ایشنسل پی ایچ-1، سونی  ایکسپیریا ایکس زیڈ 3 اور گوگل پکسل فونز میں گوگل کا یہ تازہ ترین ورژن انسٹال ہے ۔اس رپورٹ میں مارش میلو کا مارکیٹ شیئر 23.5 فیصد سے کم ہوکر 22.7 فیصد  اور لولی پاپ کا شیئر 20.4 فیصد سے کم ہو کر 19.2 فیصد ہوگیا ہے۔دوسرے تمام ورژنز میں جولائی سے اگست تک کوئی خاص فرق نہیں پڑا۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 1 ستمبر 2018

Share On Whatsapp