HOW TO WATCH NETFLIX REMOTELY WITH FRIENDS

دور بیٹھے دوستوں کے ساتھ نیٹ فلیکس کیسے دیکھیں؟

انٹرنیٹ پرعامیانہ انداز میں بولے جانے والے  الفاظ یعنی سلینگز میں   Netflix and chill کافی زیادہ مشہور ہے۔ویسے تو اس کے کئی مطلب ہیں لیکن سب سے عام  مطلب دوستوں کو بلا کر ایک ساتھ نیٹ فلیکس دیکھنا ہے۔ لیکن اگر آپ کا دوست آپ کے پاس نہ آ سکے تو آپ ا سکے  ساتھ نیٹ فلیکس دیکھنے کےلیے کیا کریں گے؟
ایسی صورت میں بہتر ہے کہ آپ اور آپ کا دوست اپنے کروم براؤزر میں Netflix Party ایکسٹینشن انسٹال کر لیں۔

یہ ایکسٹینشن گوگل کروم کےلیے مفت ہے اور اس کی مدد سے آپ دور رہتے ہوئے بھی اپنے دوست کے ساتھ نیٹ فلیکس دیکھ سکتے ہیں۔ یہ ایکسٹینشن اصل میں نیٹ فلیکس کے ویڈیو پلے بیک کو آپ کے دوست کے ساتھ synchronize کر دیتی ہے۔ اس کے علاوہ اس میں گروپ چیٹ کا فیچر بھی ہوتا ہے، جس سے آپ دوست کے ساتھ چیٹ کر سکتے ہیںَ یاد رہے کہ یہ ایکسٹینشن صرف اس صورت میں کام کرے گی جب آپ کے دوست کے پاس بھی کروم براؤزر میں یہی ایکیسٹینشن انسٹال ہو۔

اس سہولت کو استعمال کرنے کے لیے سب سے پہلے یہاں کلک کر کے نیٹ فلیکس پارٹی ایکسٹینشن ڈاؤن لوڈ کر لیں۔ ایکسٹینشن انسٹال کرنے کے بعد نیٹ فلیکس ویب سائٹ پر جائیں اور کوئی شو  یا فلم چلائیں۔ اس کے بعد ایڈریس بار کے ساتھ NP کے آئیکون پر کلک کریں اور Start a party پر کلک کریں۔ پارٹی شروع کرنے سے پہلے آپ ویڈیو روک بھی سکتے ہیں۔
پارٹی شروع کرتے ہوئے آپ پارٹی کا کنٹرول اپنے پاس بھی رکھ سکتے ہیں اور پارٹی میں شریک ہر شخص کو بھی دے سکتے ہیں۔ یہ ایکسٹینشن ایک یو آر ایل جنریٹ کرے گی، یہ یو آر ایل اپنے دوستوں کو دے کر انہیں پارٹی میں انوائٹ کر لیں۔ یاد رہے کہ اس  پارٹی میں شامل ہونے کےلیے آپ کے دوستوں کے پاس بھی نیٹ فلیکس کا سبسکرپشن ہونا چاہیے۔
ایک بار پارٹی شروع ہوجائے تو آپ اپنے دوستوں کے ساتھ چیٹ کرتے ہوئے فلم یا شو سے اکھٹے محظوظ ہو سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 31 اگست 2018

Share On Whatsapp