ZTE loses more than 1 billion in H1 2018 due to US ban

امریکی پابندیوں کے باعث 2018 کی پہلی ششماہی میں زیڈ ٹی ای کو 1.1 ارب ڈالر کا نقصان

سال 2018 میں زیڈ ٹی ای  کا زیادہ وقت امریکی پابندیوں  اور اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی میں گزرا۔یہ معاملہ 1.7 ارب ڈالر کےجرمانے کے بعد حل ہوا۔ کمپنی نے جولائی  میں 1.4 ارب ڈالر کی ادائیگی کی۔ ان ادائیگیوں کی وجہ سے کمپنی کواس سال کی پہلی ششماہی میں  1.1 ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا۔ اس نقصان کے باوجود کمپنی کو امید ہے کہ  اس سال کی تیسری سہ ماہی میں کمپنی کا منافع 5.54 ملین ڈالر سے 146.40 ملین ڈالر کے درمیان ہوگا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ آرڈر اور پروڈکشن کا کام نارمل ہو چکا ہے ۔
5 جی ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے استعمال کی وجہ سے زیڈ ٹی ای کو امید ہے کہ اگلے سال کی آمدن کافی بڑھ جائے گی۔
امریکا کے علاوہ آسٹریلیا نے ہواوے اور زیڈ ٹی ای پر فائیوجی پراجیکٹس کے لیے آلات فراہم کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔ اس اقدام کے بارے میں آسٹریلیوی حکومت نے بھی وہی وجہ بیان کی ہے جو امریکا نے چینی کمپنیوں پر پابندی لگاتے ہوئے کی تھی۔ آسٹریلیا نے اس اقدام کی وجہ بیرونی مداخلت اور ہیکنگ کے خطرات بتائی ہے۔.

تاریخ اشاعت : جمعہ 31 اگست 2018

Share On Whatsapp