Apple rare computer may get bit over 300000 dollar

ایپل کے نایاب کمپیوٹر کی بولی لگے گی، تین لاکھ ڈالر تک بکنے کا امکان

ٹیکنالوجی کی دنیا میں جو مصنوعات جتنی جدید ہوتی ہیں، ان کی قیمت اتنی ہی زیادہ ہوتی ہے اور پرانی مصنوعات بہت جلد اپنی قیمت کھونا شروع کردیتی ہیں۔ لیکن ایپل کے کئی دہائیاں پرانے اورنایاب کمپیوٹر کا معاملہ مختلف ہے۔ اس نایاب کمپیوٹر کی بولی لگنے جارہی ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ اس نایاب کمپیوٹر جو کہ اب بھی چلتا ہے، کی بولی 3 لاکھ ڈالر تک جاسکتی ہے۔ اتنی بڑی رقم کے عوض باآسانی انتہائی پرتعیش اور جدید گاڑی خریدی جاسکتی ہے۔


یہ کمپیوٹر دراصل Apple-1 ہے جسے اسٹیو جابز اور اسٹیو وازنک نے مل کر بنایا تھا۔ دونوں نے ایسے تقریباً 200 کمپیوٹر تیار کیے تھے اور اس ماڈل کا پورا نام Byte Shop Style Apple-1 تھا۔ یہ دنیا کے اولین پرسنل کمپیوٹروں میں سے ایک ہے۔
Apple-1 کو نیلام کرنے والی ویب سائٹ RR Auctions کے مطابق اس کمپیوٹر کو جون 2018ء میں مکمل طور پر بحال کیا گیا اور یہ کام کررہا ہے۔ ٹیسٹنگ کے دوران اس کمپیوٹر کو 8 گھنٹے مسلسل چلایا گیا اور یہ بغیر کسی مسئلے کے چلتا رہا۔ جس وقت اس کمپیوٹر کو ریلیز کیا گیا تھا، اس وقت یہ اپنے زمانے کے طاقتور ترین کمپیوٹروں میں شامل تھا۔

تاریخ اشاعت : بدھ 29 اگست 2018

Share On Whatsapp