Google Pixel 3 XL details leaked

گوگل کا غیر اعلانیہ اسمارٹ فون Pixel 3 XL لیک ہوگیا

مستقبل قریب میں ریلیز کیے جانے والے اسمارٹ فونز کی معلومات لیک ہوجانا آج کل معمول کی بات ہے، لیکن کسی ایسے فون کی معلومات اور تصاویر افشاء ہوجانا جس کے بارے میں کمپنی نے ابھی تک اعلان بھی نہ کررکھا ہے، ایک غیر معمولی بات ہے۔ ایسا ہی کچھ ہوا ہے گوگل کے اگلے اسمارٹ فون Pixel 3 XL کے ساتھ ، جس کے بار ے میں گوگل نے باقاعدہ طور پر ابھی کوئی اعلان کررکھا ہے نہ اس کی ریلیز کی کوئی تاریخ متعین ہے۔ لیکن اس فون کی تصاویر اور تفصیلات ایک روسی بلاگ Rozetked پر شائع کردی گئی ہیں۔

Rozetked بلاگ کے مطابق اس اسمارٹ فون کی اسکرین ریزولوشن 2960x1440 ہے اور اس میں کوالکوم اسنیپ ڈریگن 845 چپ کا استعمال کیا گیا ہے۔ آپریٹنگ سسٹم کے طور پر اس میں اینڈروئیڈ کا تازہ ترین ورژن Android Pie نصب ہے۔ اگرچہ یہ بھی پہلی نظر میں آئی فون ایکس جیسا نظر آتا ہے، لیکن اس کی نوچ آئی فون ایکس کے مقابلے میں قدرے موٹی ہے۔ ایک اور روسی بلاگر Wylsacom نے بھی گوگل پکسل تھری ایکس ایل کی تصاویر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں۔
Rozetked نے تو اس فون سے کھینچی گئی تصاویر بھی شیئر کی ہیں جو اس ربط پر دیکھی جاسکتی ہیں۔

پکسل تھری اور پکسل تھری ایکس ایل کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ اسےممکنہ طور پر 4 اکتوبر کو ریلیز کیا جائے گا۔ پکسل تھری میں اسکرین کا سائز چھوٹا اور نوچ موجود نہیں ہوگی۔ تاہم کیمرا اور پروسیسر وہی ہوگا جو پکسل تھری ایکس ایل میں نصب ہوگا۔

تاریخ اشاعت : بدھ 29 اگست 2018

Share On Whatsapp