Singapore has the world fastest 4G Network

دنیا کا سب سے تیز رفتار 4جی نیٹ ورک سنگاپور میں ہے

ایشیا بحرالکاہل کے ممالک میں سنگاپور کےپاس تیز ترین 4 جی نیٹ ورک موجود ہے۔ جنوبی کوریا اور آسٹریلیا اس معاملے میں سنگاپور سے پیچھے ہیں۔
اس کے علاوہ ایک برطانوی  وائرلیس ٹیکنالوجی کمپنی اوپن سگنل کی ایک رپورٹ کے مطابق سنگاپور کے پاس  دنیا کا تیز رفتار ترین 4 جی نیٹ ورک ہے۔ مذکورہ رپورٹ میں دنیا بھر سے 88 ممالک میں 4 جی نیٹ ورکس کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا تھا۔
جنوبی کوریا تیز ترین 4 جی نیٹ ورک رکھنے کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔

اس کے بعد آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کا نمبر آتا ہے۔
آسٹریلیا میں Vodafone فورجی اسپیڈ میں Telstra سے آگے بڑھ گیا ہے، جس کی اوسط ایل ٹی ای ڈاؤن لوڈنگ سپیڈ  40 ایم بی پی ایس  کی ہے۔
تائیون بھی 4 جی نیٹ ورک کی سپیڈ کےحوالے سے تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ ایشیا میں تائیوان کا نمبر پانچواں ہے۔ اس کے بعد 25.39 ایم بی پی ایس  کے ساتھ چھٹا نمبر جاپان اور 21.49 ایم بی پی  ایس کے ساتھ ساتواں نمبر ویتنام کا ہے۔
  رپورٹ کے مطابق اگرچہ جاپان کا 4 جی نیٹ ورک کسی لحاظ سے سست رفتار نہیں ہے لیکن ابھی تک ایل ٹی ای  سپیڈ کے معاملے میں یہ دیگر ممالک سے کافی پیچھے ہے۔
برونائی دارلاسلام 17.48 ایم بی پی ایس  رفتار کے ساتھ ایشیا کے تیز رفتار نیٹ ورکس میں آٹھویں نمبر پر ہے۔اس کے بعد میانمار اور ملایشیا کا نمبر ہے۔ 15 ایم بی پی ا یس سے کم رفتار کے حامل نیٹ ورک رکھنے والے ممالک میں سری لنکا،کمبوڈیا اور پاکستان شامل ہیں۔ پاکستان میں4 جی نیٹ ورک کی  اوسط ڈاؤن لوڈ سپیڈ 13 ایم بی پی ایس ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھارت فی الحال  LTE   نیٹ ورک کوبڑھانے میں مصروف ہے،  4 جی نیٹ ورک کی رفتار بڑھانے پر اس کی توجہ نہیں ہے۔ بھارت میں 4جی نیٹ ورک کی اوسط ڈاؤن لوڈ سپیڈ 6 ایم بی پی ایس ہے۔

تاریخ اشاعت : پیر 27 اگست 2018

Share On Whatsapp