Lenovo unveils five affordable tablets

لینوو نے مناسب قیمت کے 5 ٹیبلٹس متعارف کرا دئیے

لینوو نے پانچ نئے ٹیبلٹس  متعارف کرا دئیے ہیں۔ مناسب قیمت کے ان ٹیبلٹس کی قیمت 70 ڈالر سے شروع ہوتی ہے۔  ان تمام ٹیبلٹس کی تفصیل کچھ اس طرح ہے۔

لینوو ٹیب پی 10 اور ٹیب ایم 10
یہ 10.1 انچ کے دو ٹیبلٹس ہیں۔جن کی آئی پی ایس سکرین کی ریزولوشن 1,920 x 1,200 پکسل ہے۔  دونوں میں اوکٹا کور سی پی یو کے ساتھ  سنیپ ڈریگن 450 چپ سیٹ ہے۔
لینوو ٹیب پی 10 دونوں میں بہتر ٹیبلٹ ہے۔ اس کی سکرین کے چاروں طرف ڈولبی آٹموس کے ساتھ چار لاؤڈ سپیکرز ہیں۔

اس ٹیبلٹ کی بیٹری 7000 ایم اے ایچ کی ہے۔ اس کا وزن ایم 10 ٹیب سے ہلکا یعنی 440 گرام ہے۔ ویڈیو پلے بیک پر اس کی بیٹری 15 گھنٹے چل سکتی ہے۔
پی 10 ٹیب میں ملٹی یوزر سپررٹ کے ساتھ فنگر پرنٹ سکینر بھی ہے، جس سے ٹیب کی شیئرنگ اسان ہو جاتی ہے۔ اس میں ہر صارف کا فنگرپرنٹ اس کے اکاؤنٹ سے مربوط ہوتا ہے۔اس ماڈل میں 4 جی بی ریم اور 64 جی بی سٹوریج ہے۔ اس کا سیلفی کیمرہ 8 میگا پکسل آٹو فوکس اور رئیر کیمرہ 5 میگا پکسل کا ہے۔

لینوو ٹیب ایم 10میں بھی ڈولبی آٹموس سپیکرز ہیں لیکن ان کی تعداد بس دو ہے۔ اس کی بیٹری کی گنجائش 4850 ایم اے ایچ ہے۔ اس کا سیلفی کیمرہ 2 میگا پکسل اور بیک کیمرہ 5 میگا پکسل آٹو فوکس ہے۔ اس ماڈل میں 3 جی بی ریم اور 32 جی بی سٹوریج ہے۔ دونوں میں ہی مائیکروایس ڈی کارڈ سلاٹ ہے اور دونوں میں ہی اینڈروئیڈ اوریو انسٹال ہے۔ یہ دونوں ٹیبلٹس اس سال کے آخر میں ایمزون پر فروخت کے لیے پیش کر دئیے جائیں گے۔


لینوو ٹیب ای 7
پانچوں ٹیبلٹس میں سب سے سستا لینوو ٹیب ای 7 ہے۔ اس کی قیمت 70 ڈالر ہے۔ صاف ظاہر ہو رہا ہے کہ اسے انٹری لیول Kindle Fires کے مقابلے پر جاری کیا گیا ہے۔ اس ٹیبلٹ میں 1200 x 600 پکسل ریزولوشن کے ساتھ 7” TN LCD ڈسپلے ہے۔ اس ٹیبلٹ کا فرنٹ کیمرہ 0.3 میگا پکسل اور بیک کیمرہ 2 میگا پکسل ہے۔ یہ اینڈروئیڈ اوریو گو ایڈیشن ٹیبلٹ ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ اس کا ہارڈ وئیر درمیانے درجے کا ہے۔
اس میں کواڈ کور 1.3 گیگا ہرٹز سی پی یو کے ساتھ میڈیا ٹیک ایم ٹی 8167 چپ سیٹ، 1 جی بی ریم اور 16 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔ سٹوریج کے بڑھانے کے لیے مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ بھی ہے۔ اس ٹیبلٹ کی بیٹری 2750 ایم اے ایچ کی ہے جو لینوو کے بقول 5 گھنٹے ویڈیو پلے بیک کے لیے کافی ہے۔
ٹیب ای 7 اس اکتوبر میں صرف والمارٹ پر فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

لینوو ٹیب ای 10
اس ٹیبلٹ کی قیمت 130 ڈالر ہے۔
اس ٹیبلٹ کے 10 انچ آئی پی ایس ایل سی ڈی ڈسپلے کی ریزولوشن 1,280 x 800 پکسل ہے۔ اس ٹیبلٹ کے فرنٹ پر ہی ڈولبی آٹموس  سپورٹ کے حامل سٹیریو سپیکرز ہیں۔ اس ٹیبلٹ میں کواڈ کورٹیکس اے 7 پروسیسر کے ساتھ سنیپ ڈریگن 210 چپ سیٹ، 2 جی بی ریم اور 16 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔ یہ اینڈروئیڈ گو ایڈیشن ہارڈ وئیر سے کافی بہتر ہے۔
اس ٹیبلٹ میں 4850 ایم اے ایچ کی بیٹری، 5 میگا پکسل رئیرکیمرہ اور 2 میگا پکسل سیلفی کیمرہ ہے۔
ٹیب ای 10 اکتوبر میں صرف والمارٹ پر فروخت کےلیے پیش کیا جائے گا۔

لینوو ٹیب ای 8
اس ٹیبلٹ کی قیمت 100 ڈالر ہے۔ اس میں 8” 1,280 x 800px IPS LCD ڈسپلے اور فرنٹ پر سنگل ڈولبی آٹموس سپیکر ہے۔
اس میں 4850 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے، جو 10 گھنٹے کی ویڈیو پلے بیک کے لیے کافی ہے۔ اس میں ٹیب ایم 10 اور ای 10 کی طرح ہی 5 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل کا کیمرہ سیٹ اپ ہے۔
اس ٹیبلٹ میں کواڈ اے 53 کورز کے ساتھ میڈیا ٹیک ایم ٹی 8163 بی چپ سیٹ، 1 جی بی ریم اور مائیکروکارڈ سلاٹ کے ساتھ 16 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔ اینڈروئیڈ نوگٹ کے ساتھ یہ ٹیبلٹ والمارٹ پر فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔

[short][show_tech_gallery 398][/short]

تاریخ اشاعت : پیر 27 اگست 2018

Share On Whatsapp