Australia bans Huawei and ZTE from supplying equipment for its 5G project

آسٹریلیا نے ہواوے اور زیڈ ٹی ای پر فائیوجی پراجیکٹس کے لیے آلات فراہم کرنے پر پابندی لگا دی

آسٹریلیوی حکومت نے ہواوے اور زیڈ ٹی ای پر اپنے فائیوجی موبائل نیٹ ورک کی تیاری کے لیے آلات کی فراہمی پر پابندی لگا دی۔ اس اقدام کے بارے میں آسٹریلیوی حکومت نے بھی وہی وجہ بیان کی ہے جو امریکا نے چینی کمپنیوں پر پابندی لگاتے ہوئے کی تھی۔ آسٹریلیا نے اس اقدام کی وجہ بیرونی مداخلت اور ہیکنگ کے خطرات بتائی ہے۔ امریکا نے تو سرکاری اہلکاروں پر چینی کمپنیوں کی بنائی ڈیوائسز استعمال کرنے پر بھی پابندی لگا دی ہے۔


ہواوے کے آسٹریلیوی آفس نے ایک ٹوئٹ میں حکومت کے اس فیصلے کو برا فیصلہ قرار دیا، جس کا آسٹریلیوی صآرفین پر منفی اثر پڑے گا۔ ہواوے آسٹریلیا میں 15 سالوں سے وائرلیس ٹیکنالوجی فراہم کر رہا ہے۔
اس صورتحال پر بیجنگ بھی خوش نہیں ہے۔ چینی حکومت کا کہنا ہے کہ آسٹریلیوی حکومت چینی کمپنیوں پر پابندی کے لیے مصنوعی عذر پیش کر رہی ہے۔ اس سے چینی کمپنیاں آسٹریلیوی مارکیٹ میں آزادانہ مقابلہ نہیں کر سکیں گے۔
چینی قانون کے مطابق کوئی بھی کمپنی یا شخص ضرورت پڑنے پر جاسوی کے لیے حکومت سے تعاون کرنے کا پابند ہے۔ اسی وجہ سے ہواوے کے آلات شکوک و شبہات کی زد میں رہتے ہیں۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 25 اگست 2018

Share On Whatsapp