گوگل اینڈروئیڈ میں آلہ سماعت کی سپورٹ بھی شامل کر رہا ہے
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں قوت سماعت سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 466 ملین ہے۔ اندازہ ہے کہ 2050 میں یہ تعداد 900 ملین ہو جائے گی۔اسی وجہ سے سافٹ وئیر ڈویلپر اس سنجیدہ مسئلے کے حل کے لیے کوششیں کر رہے ہیں تاکہ ان کی مصنوعات سے قوت سماعت سے متاثرہ افراد بھی فائدہ اٹھا سکیں ۔
اسی وجہ سے گوگل نے اعلان کیا ہے کہ وہ آلہ سماعت کی سپورٹ کو اینڈروئیڈ میں شامل کرے گا۔ گوگل نے اس حوالے سے ڈنمارک کی آلہ سماعت بنانے والی کمپنی جی این ہیئرنگ سے بھی شراکت داری کی ہے۔
جی این ہیئرنگ نئے ہارڈ وئیر پر مشتمل آلہ سماعت بنانے والی پہلی کمپنی ہے۔ گوگل کے ساتھ شراکت داری کے بعد جی این ہیئرنگ نے بتایا کہ ReSound LiNX Quattro اور Beltone Amaze آلہ سماعت رکھنے والے او ٹی اے اپ ڈیٹ کے بعد اس فیچر کو استعمال کر سکیں گے۔
تاریخ اشاعت : جمعہ 17 اگست 2018