Skype Preview on Android updated with call recording and SMS support

سکائپ پریویو میں نئے فیچر شامل کر دئیے گئے

اینڈروئیڈ کے لیے سکائپ پریویو کے تازہ ترین ورژن 8.29.76 میں کچھ نئے فیچر شامل کیے گئے ہیں۔ اب آپ سمارٹ فون سے کال کرتے ہوئے انہیں ریکارڈ بھی کر سکتے ہیں۔ یہ آپشن اُن لوگوں کے لیے بہترین ہے جو کال ریکارڈنگ کے لیے تھرڈ پارٹی ریکارڈنگ ایپ استعمال کرتے رہے ہیں۔
ایک نیا فیچر ایس ایم ایس میسیجنگ کا بھی ہے۔ اب آپ ایس ایم ایس کے لیے دو آپشنز منتخب کر سکتے ہیں۔ آپ اپنے سکائپ کریڈٹ کو استعمال کرتے ہوئے سکائپ ایس ایم ایس کی مدد سے ٹیکسٹ میسیجز بھیج اور وصول کر سکتے ہیں۔ دوسرے آپشن میں ایس ایم ایس کنکٹ کے ذریعے ایس ایم ایس بھیجے جا سکتے ہیں۔اس سے آپ کی ڈیفالٹ ایس ایم ایس  ایپ سکائپ سے بدل جائے گی ، جس کے بعد آپ ڈیسک ٹاپ پر سکائپ ایپ سے  ایس ایم ایس بھیج اور وصول کر سکیں گے۔
یہ نئے فیچر سکائپ پریویو کے آئی او ایس اور اینڈروئیڈ ورژنز کے لیےجاری کیے گئے ہیں۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 16 اگست 2018

Share On Whatsapp