Oppo F9 launches

اوپو نے 6.3 انچ سکرین اور 90.8 سکرین ٹو باڈی ریشو کے ساتھ اوپو ایف 9 لانچ کر دیا

اوپو نے 6.3 انچ ڈسپلے اور 90.8  سکرین ٹو باڈی ریشو کے ساتھ اوپو ایف 9 لانچ کر دیا ہے(پاکستان میں اس فون کی قیمت جاننے کےلیے یہاں کلک کریں)۔ اس فون کے ڈسپلے  کی ریزولوشن 2,340 x 1,080 پکسل اور ایسپکٹ ریشو 19.5:9 ہے۔ڈسپلے کی پروٹیکشن کے لیے اس پر گوریلا گلاس 6 استعمال کیا گیا ہے۔ فون کے ڈسپلے میں چھوٹی وی شیپ نوچ بھی ہے، جس میں ایچ ڈی آر سپورٹ  اور AI Beautification 2.1کے ساتھ 25 میگا پکسل کا سیلفی  کیمرہ ہے۔

فون کی بیک پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ میں ایک کیمرہ 16 میگا پکسل اور دوسرا 2 میگا پکسل کا ہے۔   
ایف 9 میں مصنوعی ذہانت کی خصوصیات کے ساتھ ہیلیو پی 60 چپ  سیٹ ، 4 جی بی / 6 جی بی  ریم اور 64 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔فون میں اینڈروئیڈ 8.1 اوریو بیسڈ کلر او ایس 5.2 انسٹال ہے۔
ایف 9 میں VOOC فلیش چارجنگ سپورٹ کے ساتھ 3500 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے، جسے  مائیکرو یو ایس بی پورٹ سے چارج کیا جا سکتا ہے۔فون کے ٹاپ پر 3.5 ایم ایم ہیڈفون جیک ہے۔
اس فون کے پری آرڈر شروع ہو چکے ہیں، اس کی فراہمی کا آغاز 24 اگست سے شروع ہوگا۔ ویتنام میں اس فون کے 4 جی بی ریم ورژن کی قیمت 330 ڈالر یا 290یورو ہے۔

[short][show_tech_video 329][/short]

تاریخ اشاعت : بدھ 15 اگست 2018

Share On Whatsapp