Samsung debuts its Galaxy Home Bixby powered speaker

سام سنگ نے نیا سمارٹ سپیکرگلیکسی ہوم متعارف کرا دیا

سام سنگ نےورچوئل اسسٹنٹ  بکسبی کے  ساتھ نیا سمارٹ سپیکر گلیکسی ہوم متعارف کرا دیا ہے۔ گلیکسی ہوم میں  بلٹ ان 8 مائیکرو فونز  اور اس کے  اوپر  ٹچ ڈسپلے ہے۔ سام سنگ گلیکسی ہوم میں موسیقی کے حوالے سے خصوصیات  بھی ہیں اور اسے گھر میں دوسری سمارٹ ڈیوائسز کو کنٹرول کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکے گا۔
سام سنگ نے سپوٹیفائی کے ساتھ شراکت داری  بھی  کی ہے۔ گلیکسی ہوم کے صارفین اب  گلیکسی ہوم اور اس سے مربوط ڈیوائسز پر سپوٹیفائی    استعمال کر سکیں گے۔
دیکھنا ہے کہ سام سنگ  کا یہ سمارٹ سپیکر اب مارکیٹ میں ایپل ہوم پیڈ، گوگل ہوم اور ایمزون ایکو کے ہوتے ہوئے اپنی جگہ بنا پاتا ہے یا نہیں۔

تاریخ اشاعت : پیر 13 اگست 2018

Share On Whatsapp