Microsoft AI can convert images into Chinese poetry

مائیکروسافٹ کی مصنوئی ذہانت تصاویر کو چینی شاعری میں بدل سکتی ہے

مائیکروسافٹ نے اپنے   Xiaolceچیٹ باکس  کو حال ہی میں سکھایا ہے کہ کس طرح مصنوعی ذہانت سے تصاویر کو چینی زبان کی نظموں میں بدلنا ہے۔یہ پہلی مصنوعی ذہانت نہیں جو شاعری کر سکتی ہے  لیکن یہ پہلی ایسی مصنوعی ذہانت ضرور ہے جو تصاویر کو چینی زبان کی نظموں میں بدل سکتی ہے۔
مشین لرننگ کے حوالے سے کام کرنے والے محققین کے نزدیک مصنوعی ذہانت کو تصاویر کا کیپشن جنریٹ کرنا سکھانا ایک مسئلہ رہا ہے۔

اگر ہم مصنوعی ذہانت کو سکھا سکیں کہ وہ کسی ایک تصویر کو بالکل ایسے ہی دیکھیں جیسے انسان دیکھتے ہیں تو بتدریج ہم اسے یہ بھی سکھا سکیں گے کہ وہ ہر وقت چیزوں کو ویسے دیکھیں جیسے انسان دیکھتے ہیں۔
بطور انسان جب ہم کوئی تصویر دیکھتے ہیں تو  اس سے نتائج اخذ کر سکتے ہیں، اشیاء کو بیان کر سکتے ہیں، لوگوں کے چہرے کے خواص بیان کر نے کے علاوہ دیگر تفصیلات بھی بتا سکتے ہیں۔ یہ انسانوں کی صلاحیت بھی ہوتی ہے جو سیاق و سباق بھی اخذ کر سکیں گے۔
کمپیوٹر ویژن اور ڈیپ لرننگ آرٹیفیشل نیورل نیٹ ورکس بھی مشین کے لیے  ایسا کرنا ممکن بناتے ہیں ۔ تاہم موجودہ دور میں مشینوں کی یہ صلاحیت اوسط انسانی بچے سے بھی کم ہے۔
مشین کو تصاویر کے سمجھنے میں بہتر بنانے کے لیے ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ اسے  تصاویر کے ڈسکرپشن   جنریٹ کرنے کی بجائے کچھ زیادہ مشکل کام  سکھائے جائیں۔ شاعری  سادہ کیپشن سے کہیں زیادہ پیچیدہ کام ہے۔
اس کے کام کرنے کا طریقہ کچھ یوں ہے کہ سائنسدان ان پٹ میں کچھ اصول فراہم کرتے ہیں۔
اس کے بعد نیورل نیٹ ورک اپنے آپ کو تقسیم کرتا ہے۔ اس کی ایک سائیڈ نظمیں بناتی ہے اور دوسری سائیڈ نظم کو پرکھتی ہے۔ اگر دوسری سائیڈ جسے جج سائید بھی کہتے ہیں، سمجھے کہ اصولوں کے مطابق بہترین نظم بنائی گئی ہے جو انسانوں کےلیے بہتر رہے گی تو اسے فائنل کر دیا جاتا ہے۔ اس کے بعد انسان اس نظم کوچیک کرتے ہیں ۔ اگر یہ بہتر نہ ہوتو انسان اصولوں کو تبدیل کر دیں گے۔ ایسا وقت تک ہوتاہے جب تک بہتر نتائج نہ حاصل کر لیے جائیں۔
مائیکروسافٹ اس سے پہلے مصنوعی ذہانت کی مدد سے تصاویر کو انگریزی شاعری میں بدلتا رہا ہے لیکن چینی شاعری میں مشین کے لیے ہی نہیں انسانوں کے لیے بھی اصول اور پیرامیٹرز مختلف ہیں۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 11 اگست 2018

Share On Whatsapp