YouTube Signature Devices

یوٹیوب نے ڈیوائس رپورٹ کے نام سے نئی ویب سائٹ جاری کردی

یوٹیوب نے ایک ”ڈیوائس رپورٹ“ ویب سائٹ جاری کی ہے۔ اس میں اُن ڈیوائسز کی فہرست ہیں جن  میں یوٹیوب   دیکھنے کے بہترین تجربے سے لطف اندوز ہوا جا سکتا ہے۔یہ فہرست طویل ہے  لیکن اس میں بڑی سمارٹ فون کمپنیوں کے  تمام فلیگ شپ شامل ہیں۔
یوٹیوب کا کہنا ہے کہ انہوں نے فہرست میں شامل تمام ڈیوائسز کو اچھی طرح ٹسٹ کیا ہے اور یہ یوٹیوب ویڈیو سٹریمنگ کے دوران  ممکنہ حد تک بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہیں۔


اس فہرست میں سام سنگ، ایل جی، ون پلس، ایچ ٹی سی، ہواوے، شومی، گوگل اور نوکیا کے 18 سمارٹ فونز شامل ہیں جو درج ذیل ہیں:۔

•    Samsung Galaxy Note9
•    Samsung Galaxy S9
•    Samsung Galaxy S9+
•    Samsung Galaxy Note8
•    Samsung Galaxy S8
•    Samsung Galaxy S8+
•    OnePlus 6
•    Xiaomi Mi 8
•    Xiaomi Mi Mix 2S
•    Sony Xperia XZ2
•    Sony Xperia XZ2 Premium
•    Sony Xperia XZ2 Compact
•    Huawei Mate 10 Pro
•    Google Pixel 2
•    Google Pixel 2 XL
•    Nokia 8 Sirocco
•    LG V30
•    HTC U12+

دلچسپ بات یہ ہے کہ فہرست میں ایپل کی ڈیوائسز شامل نہیں۔

اصل میں آئی او ایس ڈیوائسز گوگل کے وی پی 9  ویڈیو کوڈک کو سپورٹ نہیں کرتیں۔
یوٹیوب سگنیچر ڈیوائسز (YouTube Signature Devices) کے لیے اس میں 6 بنیادی ٹیکنالوجیز کی سپورٹ ہونا ضروری ہے۔ ان ٹیکنالوجیز میں ایچ ڈی آر، 360 ڈگری ویڈیو، 4K ڈی کوڈنگ، ہائی فریم ریٹ، نیکسٹ جنریشن ویڈیو کوڈک جیسے وی پی 9 اور ڈیجیٹل رائٹس منیجمنٹ پرفارمنس شامل ہیں۔
اس حوالے سے مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں۔

 

تاریخ اشاعت : جمعہ 10 اگست 2018

Share On Whatsapp