ٹروکالر نے اینڈروئیڈ ایپ میں کال ریکارڈنگ کا فیچر متعارف کرا دیا
پریشان کن یا دھوکہ دہی کی فون کالز سے بچنے کے لیے ٹرو کالر کے ڈویلپر نے اینڈروئیڈ ایپ میں ایک نیا پریمیم فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔کال ریکارڈنگ کا یہ فیچر صارفین کو روز مرہ کی کالز کا ریکارڈ رکھنے میں بھی مدد دے گا۔
ٹروکالر کے صارفین عرصے سے کال ریکارڈنگ کے اس فیچر کے خواہاں تھے۔ اسی لیے ٹروکالر نے دوسرے فیچرز کے ساتھ یہ فیچر بھی متعارف کرایا ہے۔
ٹروکالر کے دوسرے فیچرز میں Who viewed my profile، اشتہارات سے نجات، کانٹیکٹ ریکوئسٹ اور پروفائل کے لیے پریمیم بیج شامل ہیں۔
اس فیچر سے فون کال کی ریکارڈنگ کافی آسان ہے۔ ٹروکالر سے ریکارڈ کی جانے والی فون کالز کلاؤڈ پر نہیں بلکہ صارفین کے فون میں ہی محفوظ ہونگی۔
ٹرو کالر تمام مفت صارفین کو بھی 14 دنوں تک کال ریکارڈنگ کا فیچر ٹسٹ کرنے کی سہولت دے رہا ہے۔
تاریخ اشاعت : پیر 16 جولائی 2018