Photoshop coming to iPad in 2019

2019میں فوٹو شاپ آئی پیڈ کے لیے بھی دستیاب ہوگا

بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق ایڈوبی آئی پیڈ کےلیے فوٹو شاپ کا فل ورژن لانچ کرنے والا ہے۔ایڈوبی کے  کریٹیو کلاؤڈ کے چیف پراڈکٹ آفیسر سکاٹ بیلسکائی  نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ میڈیا اور انٹرٹینمنٹ  کے صارفین  اب ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز کی بجائے ٹیبلٹس پر کام کرنا پسند کرتے ہیں۔ صارفین  نے  کمپنی سے درخواستیں کرنا شروع کر دی ہیں کہ اب وہ اپنے تخلیقی پراجیکٹس پر چلتے پھرتے کام کرنا چاہتے ہیں۔


آئی پیڈ پر فوٹو شاپ استعمال کرنے والے صارفین فوٹو شاپ ایکسپریس استعمال کرتے ہیں۔ نئے فل ورژن سے صارفین ڈیسک ٹاپ اور ٹیبلٹ پر اپنی بھرپور صلاحتیں استعمال کر سکیں گے۔
ایڈوبی کا منصوبہ ہے کہ آئی پیڈ کے لیے فوٹو شاپ کو اکتوبر میں ہونے والیے میکس کریٹیو کانفرنس میں متعارف کرائے گا لیکن صارفین اسے 2019 میں  استعمال کر سکیں گے۔
ایڈوبی نے ابھی تک تصدیق نہیں کی کہ آئی پیڈ کے کونسے ماڈل فوٹو شاپ کے مکمل ورژن کو سپورٹ کریں گے۔ ایک بات یقینی ہے کہ موجودہ آئی پیڈ پرو پر انہیں لازمی استعمال کیا جا سکے گا۔

تاریخ اشاعت : اتوار 15 جولائی 2018

Share On Whatsapp