یہ یوٹیوبر اپنے چینل پر بس چیزیں کھانے کی ویڈیو ہی پوسٹ کرتا ہے
یوٹیوب چینل کی کامیابی کے ضروری ہے کہ یوٹیوبر اپنے فن میں طاق ہو پھر کچھ الگ اور انوکھی قسم کی ویڈیو بنا کر پوسٹ کرے۔
یہی سوچ کر غالباً اس یوٹیوبر نے اپنے چینل پر کچھ منفرد قسم کی ویڈیو ڈالنا شروع کی ہیں۔ کھانا پینا اگرچہ ہمارے لیے روز مرہ زندگی کی عام بات ہے لیکن اس یوٹیوبر نے اپنے کھانا کھانے کی ویڈیو یوٹیوب پر ڈالنی شروع کی ہیں جو خاصی مقبول ہو رہی ہیں۔
یوٹیوب کے چینل man eating food پریوٹیوبر صرف اپنے مختلف چیزیں کھانے اور پینے کے کلپس اپ لوڈ کرتے ہیں ۔
اس چینل کی ویڈیوز میں نظر آنے والے صاحب کا نام ایرک ہے اور وہ پیشے کے لحاظ سے استاد ہیں۔ وہ کھانے پینے کی لذیز چیزوں کے ساتھ ساتھ کچھ انوکھی اشیاء جیسے پلاسٹک کے شاپنگ بیگ اور پیپر ٹاؤل کھاتے بھی دکھائی دیتے ہیں۔ ایرک کھانا کھاتے ہوئے کیمرے کو دیکھتے ہیں اور کھانے سے مطمئن بھی دکھائی دیتے ہیں۔
ایرک کے اس منفرد چینل کو وزٹ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ [short][show_tech_video 322][/short]
تاریخ اشاعت : اتوار 15 جولائی 2018