ٹوئٹر نے اینڈروئیڈ ایپ کی تہہ میں نیوی گیشن بار متعارف کرا دی
ٹوئٹر نے تمام صارفین کے لیے اینڈروئیڈ ایپ کی تہہ میں نیوی گیشن بار متعارف کرانا شروع کر دی ہے۔یہ تبدیلی کچھ ماہ پہلے الفا بلڈ ورژن میں جاری کی گئی تھی، جسے اب تمام صارفین کے لیے جاری کر دیا گیا ہے۔
اس تبدیلی کے لیے آپ کو اپنی ایپ پلے سٹور سے اپ ڈیٹ بھی نہیں کرنی پڑے گی۔ اگر آپ کے پاس ایپ کا تازہ ترین ورژن ہے تو یہ تبدیلی خود بخود سرور سائیڈ پر ہو جائے گی۔
اس نئی تبدیلی میں سب سے اوپر کے سیکشن جیسے ہوم، مومنٹس، نوٹی فیکیشن اور میسج اوپر سے نیچے چلے گئے ہیں۔
اس نئی تبدیلی کا نقصان یہ ہوا ہے کہ اب صآرفین کے پاس نیچے تہہ میں جگہ کافی کم ہوگئی ہے۔ سکرولنگ کےدوران ٹیپ غائب بھی نہیں ہوتی۔ صارفین کو اس تبدیلی کا عادی ہونے میں تھوڑا وقت لگے گا۔
تاریخ اشاعت : ہفتہ 14 جولائی 2018