مائیکروسافٹ ایج فار اینڈروئیڈ میں جلد ہی ویب پیج کے ترجمے کی سپورٹ شامل کی جائے گی
مائیکروسافٹ نے کچھ عرصہ پہلے ہی اینڈروئیڈ اور آئی او ایس کے لیے اپنا براؤزر مائیکروسافٹ ایج جاری کیا تھا۔ اس میں اب نئے فیچرز شامل کیے جا رہے ہیں۔اگر آپ اس کا بیٹا ورژن استعمال کر رہے ہیں تو آپ کو کچھ تبدیلیاں دکھائی بھی دی ہونگی لیکن اگر آپ پلے سٹور پر موجود مستحکم ورژن استعمال کرتے ہیں تو یہ فیچر آپ کو آنے والی اپ ڈیٹس میں ملیں گے۔
مائیکروسافٹ اب مائیکروسافٹ ایج میں ویب پیج کے ترجمے کا فیچر متعارف کرائے گا۔
براؤزر میں کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے بھی کچھ بہتریاں کی گئی ہیں۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ تبدیلیاں مائیکروسافٹ ایج کے مستحکم ورژن میں کب کی جائیں گی۔
تاریخ اشاعت : ہفتہ 14 جولائی 2018