Oppo A3s debuts with Snapdragon 450

اوپو نے 6.2 انچ ایل سی ڈی اور سنیپ ڈریگن 450 کے ساتھ اوپو اے 3 ایس متعارف کرا دیا

اوپو نے بھارت میں ایک سستے سمارٹ فون اے 3 ایس کا اعلان کیا ہے۔ یہ مکمل طور پر نئی ڈیوائس نہیں ہے بلکہ اوپو اے 5 کو ہی ری برانڈ کیا گیا ہے۔
اوپو اے 3 ایس  کا ڈسپلے 6.2 انچ آئی پی ایس ، 720 x 1520 پکسل، 19:9 ہے۔اوپو نے اسے فل ویو ڈسپلے کا نام دیا ہے اور اس کی سکرین ٹو باڈی ریشو 88.8 فیصد تک بڑھا دی ہے۔
اس فون میں کوالکوم کا سنیپ ڈریگن 450 ایس او سی، 2 جی بی ریم اور 16 جی بی کی قابل توسیع سٹوریج ہے۔اس فون کا مین کیمرہ f/2.2 اپرچر کے ساتھ 13 میگا پکسل اور دو میگا پکسل کا ہے جبکہ فرنٹ کیمرہ f/2.2 اپرچر کے ساتھ 8 میگا پکسل کا ہے اور AI Beauty ایفکٹس کو سپورٹ کرتا ہے۔


اس فون میں اوپو کی اپنی Color OS 5.1  سکن کے ساتھ اینڈروئیڈ 8.1 اوریو انسٹال ہے۔ فون کی بیٹری کافی بڑی یعنی 4230 ایم اے ایچ کی ہے۔
15 جولائی سے یہ فون ایمزون، فلپ کارٹ اور پے ٹی ایم کے ساتھ آف لائن سٹورز پر بھی دستیاب ہوگا۔ اس فون کی قیمت 10,990 بھارتی روپے یا 160 ڈالر ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 13 جولائی 2018

Share On Whatsapp