World Cup online bookmakers are set to make record moeny this year

آن لائن جواری فٹ بال ورلڈ کپ 2018 میں کتنی مالیت کا جوا کھیلیں گے؟

2013 کی ایک  رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں کھیلوں کے مقابلوں پر  ہر سال 700 ارب ڈالر سے لیکر 1000 ارب ڈالر   تک کا جوا کھیلا جاتا ہے۔ اس رقم کا 70فیصد صرف فٹ بال کے مقابلوں پر کھیلا جاتا ہے۔ورلڈ کپ جیسے بڑے مقابلوں میں یہ رقم مزید بڑھ جاتی ہے۔
اندازہ ہے کہ فٹ بال ورلڈ کپ 2018 میں  بکیز کو 36.4 ارب ڈالر کا منافع ہوگا۔ برطانیہ میں 2014 میں فٹ بال ورلڈ کپ پر 1 ارب پاؤنڈ کا جوا کھیلا گیا تھا، جو اس بار بڑھ کر دوگنے سے بھی زیادہ یعنی 2.5 ارب پاؤنڈ  ہوگیا ہے۔


آن لائن جوئے کے کاروبار کے بڑھنے کی سب سے بڑی وجہ اس کی آسانی ہے۔ آن لائن جوئے کی سائٹس کی عام دستیابی، کریڈٹ کارڈز سے پے منٹ کی سہولت اور آن لائن بکیز کی طرف سے صارفین کا ڈیٹا جمع  کرنے  کے بعد  ان کے لیے خصوصی ڈیل  متعارف کرانے سے یہ کاروبار روزبروز پھیل رہا ہے۔
آن لائن جواریوں کی اکثریت کے لیے جوا کھیلنے کا تجربہ زیادہ خوشگوار نہیں ہوتا۔ صرف بر طانیہ میں 4 لاکھ 30 ہزار افراد کو   مسئلہ خیر جواریوں کے طور پر  شناخت کیا گیا ہے ۔
یہ افراد  لاکھوں ڈالر ہار کر نہ صرف اپنے بلکہ اپنے خاندان والوں کے لیے بھی مشکلات پیدا کرتے ہیں۔ ورلڈ کپ کے میچیز  میں بھی مسئلہ خیز جواری زیادہ مسئلہ پیدا کرتے ہیں۔ یہ مسئلہ خیز جواری جب دوسروں کو جوا کھیلتے  دیکھتے ہیں، آن لائن جوئے کے اشتہار دیکھتے  ہیں  تو بھول جاتے ہیں کہ اُن کے حالات کیا ہے اور وہ پھر سے جوا کھیلنا شروع کر دیتے ہیں اور اپنے لیے مزید مشکلات کھڑی کرتے ہیں۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 30 جون 2018

Share On Whatsapp