Google Maps now shows when there's road work on your way home

گوگل میپس اب صارفین کو آگے سڑک کی حالت کے بارے میں بھی بتائے گا

گوگل نے آج سے پانچ سال پہلے ویز(Waze) کو خریدا تھا لیکن اس کے بہت سے فیچرز، جیسے ڈرائیوروں کے درمیان رابطہ، حادثے کی رپورٹنگ، ٹریفک کیمرے، سپیڈ کیمرے اور پولیس پیٹرول وغیرہ،  ابھی تک گوگل میپس میں شامل نہیں کیے گئے۔ تاہم گوگل  اب  صارفین کو سڑک کی حالت کے بارے میں بھی بتائے گا۔ یہ فیچر ابھی  کچھ صارفین کے لیے جاری کیا گیا ہے۔
ابھی گوگل  میپس میں صارفین کو صرف سڑک کی حالت کے بارے میں بتایا جا رہا ہے  لیکن حادثے کی رپورٹنگ کا فیچر اس کے بعد شامل کیا جائے گا۔ فی الوقت صارفین سے پوچھا جا رہا ہے کہ کیا ابھی بھی سڑک پر کام جاری ہے، جس کے جواب میں  صارفین Yes، No یا پھر Not sure پر ٹیپ کر سکتے ہیں۔
نیا فیچر ابھی چند صارفین کے لیے جاری کیا ہے، جس کے بعد اسے جلد ہی تمام صارفین کے لیے جاری کر  دیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 30 جون 2018

Share On Whatsapp