This Is Windows 95 As A Mobile OS

ونڈوز95 دیکھیں بطور موبائل آپریٹنگ سسٹم

ایک وقت تھا جب لیپ ٹاپس اور سمارٹ فونز عام نہیں تھے۔ اس وقت مائیکروسافٹ ونڈوز 95 کے ساتھ  آپریٹنگ سسٹم کی دنیا پر راج کر رہا تھا ۔ ونڈوز 95 سے مائیکروسافٹ نے لوگوں کے کمپیوٹر سے انٹرایکشن کا طریقہ ہمیشہ کے لیے بدل دیا۔ مائیکروسافٹ ونڈوز 95 کی لانچ کے وقت سے مائیکرو سافٹ کی آمدن میں بھی بے تحاشا اضافہ ہوا۔ 1996 میں مائیکروسافٹ کی آمدن 8.7 ارب ڈالر تھی جو 2006 میں بڑھ کر 44.2 ارب ڈالر ہوگئی۔
اس وقت بھی ڈیسک ٹاپ  پی سی یا لیپ ٹاپ آپریٹنگ سسٹم کی مارکیٹ پر مائیکروسافٹ کا ہی راج ہے لیکن ہم اپنے زیادہ تر کام اپنے اینڈروئیڈ یا آئی او ایس سمارٹ فونز یا آئی پیڈ پر کرتے ہیں۔


کیا آپ کے  ذہن میں کبھی یہ خیال پیدا ہوا ہے کہ ونڈوز 95 اگر سمارٹ فونز  میں انسٹال ہوتی تو کیسی لگتی؟ چلیں اگر آپ نے کبھی نہیں سوچاتو آپ  کو ویسے ہی بتا دیتے ہیں سمارٹ فونز میں ونڈوز 95 بطور آپریٹنگ سسٹم کیسی دکھائی دیتی۔
یوٹیوب کے ایک چینل 4096 نے ایک تخلیاتی ویڈیو بنائی ہے۔ اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ اگر ونڈوز 95 کو بطور موبائل آپریٹنگ سسٹم استعمال کیا جاتا تو یہ کیسی دکھائی دیتی۔
اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ موبائل فون میں اپنے وقت کے مقبول ترین آپریٹنگ سسٹم کے گرافکس کیسے دکھائی دیتے۔ اس میں ٹاسک بار اور سٹآرٹ مینو بھی دکھایا گیا ہے۔ اس میں صارفین کا پسندیدہ ورچوئل اسسٹنٹ Clippy بھی دکھایا گیا ہے۔

[short][show_tech_video 318][/short]

تاریخ اشاعت : جمعہ 29 جون 2018

Share On Whatsapp