Instagram now lets users put music in their Story

انسٹاگرام صارفین اب اپنی سٹوری میں موسیقی بھی پوسٹ کر سکتے ہیں۔

مئی میں   آئی افواہ اب سچ ہو گئی ہے۔ انسٹاگرام اب اپنے صارفین کو اپنی سٹوریز میں ساؤنڈ ٹریک  پوسٹ کرنے دے رہا ہے۔ سٹوری میں موسیقی شامل کرنا اتنا ہی  آسان ہے ، جتنا سٹیکر شامل کرنا۔  یہ جف اور لوکیشن سٹیکر کے ساتھ ہوتا ہے۔ یہاں انسٹاگرام کی اپنی لائبریری میں ہزاروں گانے موجود ہیں، ان میں سے آپ اپنے پسندیدہ گانے کو سٹوری میں شامل کر سکتے ہیں۔جب دوسرے صارف موسیقی والی سٹوری کو دیکھیں گے تو انہیں گانا سنائی دے گا اور ایک سٹیگر میں اس کا ٹائٹل اور گانے  والے کا نام نظر آئے گا۔

صارفین کسی بھی گانے کو سٹوری میں شامل کر کے اس کا پریویو دیکھ سکتے ہیں۔ گانا منتخب کرنے کے بعد صارفین فاسٹ فارورڈ یا ریوائنڈ کر کے گانا شروع ہونے کا مطلوبہ مقام دیکھ سکتے ہیں۔
یہ فیچر کچھ ممالک میں آئی اوایس صارفین کے لیے  متعارف کرایا گیا ہے، جلد ہی یہ اینڈروئیڈ پر بھی دستیاب ہوگا۔ اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے آپ کے انسٹاگرام کا تازہ ترین ورژن ہونا ضروری ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 29 جون 2018

Share On Whatsapp