Colossal 128TB SD cards could soon be on the way

128 ٹی بی کے ایس ڈی کارڈ میں آپ ساری زندگی کے یادگار لمحات ایچ ڈی فارمیٹ میں محفوظ کر سکیں گے

ایس ڈی میموری کارڈ  کے معیار میں کی جانے والی تازہ ترین تبدیلی سے  صارفین اپنی ساری زندگی کے یادگار لمحات ایچ ڈی فارمیٹ  میں ایک ہی کارڈ میں محفوظ کر سکیں گے۔یہ سب  ایس ڈی ایکسپریس (SD Express) کی زبردست گنجائش کی بدولت ممکن ہے۔
900 کمپنیوں پر مشتمل گروپ  ”ایس ڈی ایسوسی ایشن “ ایس ڈی کارڈ کے معیارات کا تعین کرتا ہے۔ ایس ڈی ایسوسی ایشن نے اگلے جس میموری کارڈ کا اعلان کیا ہے، اس میں نظریاتی طور پر 128 ٹیرا بائٹ ڈیٹا سٹور کیا جا سکے گا۔

اس میں ڈیٹا کا ٹرانسفر ریٹ 985 میگا بائٹس فی سیکنڈ ہوگا۔
ایس ڈی ایکسپریس میموری کارڈ  کی گنجائش کےحوالے سے ایک بہت بڑی پیش رفت ہے۔ اس وقت موجودہ ایس ڈی 6.0 سٹینڈرڈ کے تحت کارڈ میں 624 میگا بائٹس فی سیکنڈ کی رفتار سے زیادہ سے زیادہ 2 ٹیرا بائٹ ڈیٹا محفوظ کیا جا سکتا ہے۔
128 ٹیرا بائٹ اتنی گنجائش ہے کہ اس میں 25 ہزار ایچ ڈی موویز سٹور کی جا سکتی ہیں۔ اگر یہ کارڈ مکمل گنجائش کے ساتھ بن گیا تو  360 ڈگری  اور 8K ویڈیو محفوظ کرنے کرنے میں کوئی دشواری نہیں ہوگی۔
ابھی تک ہم کچھ نہیں کہہ سکتے کہ ایس ڈی ایکسپریس کو تجارتی پیمانے پر کب متعارف کرایا جائےگا اور اس کی قیمت کیا ہوگا۔ اس وقت مارکیٹ میں دستیاب سان ڈسک کے 512 GB Extreme Pro SDXC کارڈ کی قیمت 300 ڈالر ہے اور ایک ٹیرا بائٹ کے کارڈز ابھی مارکیٹ میں دستیاب نہیں۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 28 جون 2018

Share On Whatsapp