Qualcomm unveils Snapdragon Wear 2500 chipset

کوالکوم نے بچوں کی سمارٹ واچز کےلیے سنیپ ڈریگن وئیر 2500 چپ سیٹ متعارف کرا دیا

کوالکوم نے اپنی وئیر ایبل چپ سیٹ لائن اپ کو  اپ ڈیٹ کیا ہے۔ کوالکوم نے  نیا سنیپ ڈریگن وئیر 2500 چپ متعارف کرا دیا ہے۔ پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ اس چپ سیٹ کو بچوں کی سمارٹ واچز کے لیے بنایا گیا ہے۔ فی الحال یہ پریمیم سمارٹ واچز میں استعمال نہیں کیا جائے گا ، ہو سکتا ہے کہ بعد میں پریمیم سمارٹ واچز  کے لیے الگ سے  چپ سیٹ متعارف کرایا جائے۔اس کا پروسیسر پرانی کورٹیکس اے 7  پر مشتمل ہے۔

کوالکوم کا کہنا ہے کہ نیا چپ سیٹ   بجلی کی بچت کے معاملے میں 14 فیصد بہتر ہے۔ یاد رہے کہ اس نئے چپ سیٹ نے 2016 میں متعارف کرائے گئے وئیر 2100 کی جگہ لی ہےاور وئیر 2100 نے 2014 میں لانچ کیے گئے سنیپ ڈریگن 210 کی جگہ لی تھی۔
وئیر 2500 میں پانچویں نسل کا جدید ایل ٹی ای موڈیم ہے لیکن کوالکوم نے اس کی کنکٹیویٹی سپیڈ نہیں بتائی۔ یہ چپ ویڈیو کالنگ کے لیے 5 میگا پکسل ریزولوشن تک کے کیمرے کو بھی سپورٹ کرتا ہے۔
لو پاور وائس ایکٹیویشن فیچر کی وجہ سے اس میں وائس اسسٹنٹ کو بھی فعال کیا گیا ہے۔ ایکٹیویٹی اور فٹ نیس ٹریکنگ کے لیے اس میں الٹرا لو پاور سنسر ہب بھی موجود ہے۔
کوالکوم نے اوریو کی بنیاد پراینڈروئیڈ وئیر کا خصوصی فار کڈز ورژن بھی متعارف کرایا ہے۔ جو 512 ایم بی میموری میں سما گیا ہے۔ یہاں میموری سے مراد شاید ریم ہے۔
کوالکوم اس وقت ہواوے کے ساتھ مل کر اگلی نسل کی سمارٹ واچز بنانے پر کام کر رہا ہے۔ کوالکوم InvenSense کے ساتھ مل کر حرکات کی شناخت کے لیے الگورتھم بھی ڈویلپ کررہا ہے۔
سنیپ ڈریگن وئیر 2500 ڈویلپمنٹ کٹ اس سال کی تیسری سہ ماہی میں دستیاب ہوگی اور اس کے بعد اس  چپ سیٹ کی پہلی سمارٹ واچ بھی آ جائے گی۔

تاریخ اشاعت : بدھ 27 جون 2018

Share On Whatsapp